امریکی صدر بھی آخرکار فیس بک پر ۔ ۔ ۔

obamaامریکی صدر بارک اوباما نئے دوست بنانا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے پیر کو اپنا آفیشل فیس بک پیج متعارف کروا دیا۔

اس پیج پر جہاں اوباما کو اپنی پالیسیاں واضح کرنے کا موقع ملے گا، وہیں امریکی عوام اپنے خیالات کا اظہار کر سکے گی۔

فیس بک پر ایک ارب سے زائد لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے اوباما کا پیج ناگزیر ہو چکا تھا۔

فیس بک پر اپنی پہلی پوسٹ میں اوباما نے بتایا کہ وہ اس پیج کو ایک ایسی جگہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ملک کو درپیش انتہائی اہم مسائل پر حقیقی گفتگو ہو سکے۔

وائٹ ہاؤس نے اپنی توجہ بھرپور ڈیجیٹل کمیونیکیشن سٹریٹجی پر مرکوز کر رکھی ہے اور اسی لیے رواں سال اوباما نے ٹوئٹر جائن کیا۔

ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنانے کے پہلے پانچ گھنٹوں میں ان کے دس لاکھ سے زائد فالوورز بن گئے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان ایرک شلٹز نے ٹائمز کو بتایا کہ اگلے صدر بھی یہی فیس بک پیج استعمال کریں گے۔

ایرک نے بتایا ‘دوسرے ادارہ جاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح ، صدر اوباما کا فیس بک پیج بھی اگلی انتظامیہ کو منتقل کر دیا جائے گا’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے