حکومت سڑکوں کی تعمیرتو کردیتی ہے مگرجب یہی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوتی ہیں توکوئی ان کا پرسان حال نہیں ہوتا،
،سڑکوں پرجابجا پڑے گڑھے گاڑی چلانے والوں کو کافی بدمزہ کرتے ہیں،یہ گڑھے اکثرگاڑیوں کے ٹائرپنکچرکردیتے ہیں،،
اسلام آبادکی سڑکوں پرپڑے انہی گڑھوں سے تنگ آئے ایک دل جلے نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کے لئے انوکھا انداز اختیارکیا،
اس نامعلوم شخص نے سڑک کے ان گڑھوں کے گردسپرے پینٹ سے انسانی اعضاکی شرمناک تصویریں بنادیں،
بظاہراس دل جلے کا مقصدیہ نظرآتاہے کہ وہ ایسی تصویرکشی کے ذریعے نہ صرف اسلام آباد انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائے بلکہ اس کے ساتھ شہریوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہے کہ اس معاملے پرآوازاٹھائیں،
ایسا ہی کام چندسال قبل برطانیہ کے شہرمانچسٹرمیں سڑک کے گڑھوں کی طرف توجہ دلانے کے لئے ایک سٹریٹ آرٹسٹ وانکسے نے کیا تھا۔