حیدر آباد اور خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 مزید کیس سامنے آگئے

حیدرآباد/ پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید تین اور حیدرآباد میں دو کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مسعود سولنگی نے تصدیق کی ہے کہ لطیف آباد نمبر 11کی رہائشی دس سالہ بچی رباب فاطمہ اور ہالاناکہ کے رہائشی ایک سالہ محب اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی ہے جب کہ حیدرآباد سے بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

پولیو سے متعلق ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو کے نئے کیسز میں ایک بنوں، ایک ہنگو اور ایک شمالی وزیر ستان سے سامنے آیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں جس کے بعد خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعدا د 44 ہوگئی ہے ۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ والدین کی جانب سے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی صورت حال خطرناک ہوچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے