ترسیلات زرجولائی تااکتوبر6.5ارب ڈالرہوگئیں

dollarبیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران6ارب 50کروڑ65لاکھ ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھجوائی گئی رقم 6ارب 18کروڑ 43لاکھ 40 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 5.21 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2015 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1 ارب 53 کروڑ 99 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہی جو ستمبر 2015 سے13.28 اور اکتوبر2014 کے مقابلے میں 9.28 فیصد زائد ہے۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 46کروڑ45لاکھ 30 ڈالر، متحدہ عرب امارات 36 کروڑ 73 لاکھ 70ہزار، امریکا18کروڑ 82لاکھ 60 ہزار، برطانیہ 19کروڑ 75 لاکھ 60 ہزار، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر و عمان)17کروڑ 80لاکھ90ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے 3کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 11کروڑ 25لاکھ 90 ہزار ڈالر رہیں جبکہ اکتوبر 2014 میں ان ملکوں سے بالترتیب 37.465کروڑ، 32.091 کروڑ، 22.604 کروڑ، 19.345کروڑ، 15.484کروڑ، 3.054 کروڑ اور 10.879 کروڑ ڈالر رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے