بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے کی گرفتاری کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
طارق رحمان کیخلاف گرفتاری کا نوٹس شیخ مجیب الرحمن کو پاکستان کا دوست کہنے پرڈھاکا کی ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے جاری کیا ہے۔
بنگلہ دیش فاؤنڈیشن کے صدرکا کہنا تھا کہ طارق رحمان کا اپنے باپ مجیب الرحمن کو پاکستان کا دوست کہنا غلط ہے کیونکہ طارق رحمان کے اس بیان نے بنگلہ دیش کی تاریخ میں پاکستان بنگلہ دیش کی تاریخی جنگ کو مکمل تبدیل کر دیا ہے۔ طارق رحمان کو2007ء میں ملٹری نے کرپشن کے مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ 2008ء میں رہائی کے بعد طارق رحمان لندن چلے گئے تھے۔