نام کی مسلمانی دنیا آخرت کے لئے وبال ہے. مفتی اعظم ملائشیا شیخ مفتی عبدالحمید

مفتی اعظم ملائشیا شیخ مفتی عبدالحمید نے کہا کہ دین اعمال کا نام ہے. اعمال بنانے کے لئے ماحول بنانا بہت ضروری ہے. ماحول کے بغیر دینی معاشرہ قائم نہیں ہو سکتا.

مفتی اعظم ملائشیا علماء کے ایک وفد کے ہمراہ رائے میں عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد معروف دینی درسگاہ جامعہ دارالہدیٰ گلستان جوہر کراچی میں علماء کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے.

مفتی اعظم نے مزید کیا کہ اگر کوئی چیز فیکٹری میں ٹھیک بنے گی تو مارکیٹ میں بھی ٹھیک ہو گی اور اس کی ڈیمانڈ ہو گی. جو چیز فیکٹری میں ٹھیک نہیں ، وہ مارکیٹ میں فیکٹری کا نام خراب کرے گی.

انہوں نے کہا کہ مدارس سے وابستہ علماء اور طلباء مدارس میں معاشرے میں دینی ماحول قائم کرنے کے لیے تربیت کریں.

انہوں نے کہا کہ ہم تک دین آسانی سے نہیں پہنچا ، اس کے لئے رسول اللہ ص ، صحابہ کرام.رض ، آئمہ محدثین رح اور فقہاء نے بہت محنت کی جس کے نتیجے میں ہم تک دین پہنچا.

انہوں نے کہا کہ دین اللہ کی نعمت ہے اور جب نعمت کی ناقدری کی جاتی ہے تو نعمت چھن جاتی ہے.

12212165_10206807156691067_1515812544_n
علماء کے وفد میں شیخ حمزہ، شیخ منصور ، شیخ حازم ، شیخ لقمان حکیم اور شیخ عبداللہ شامل تھے. جامعہ دارالہدی کے رئیس مفتی عبد الحمید ربانی نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے انہیں جامعہ میں خوش آمدید کہا. علماء نے پاکستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے دعا بھی کی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے