روسی صدر بڑی پراسرار شخصیت کے مالک ہیں۔ان کی اہلیہ،ان کی اولاد کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں رہتے ہیں،کیا کرتے ہیں جبکہ پیوٹن کی دوسری شادی کے بارے میں خبروں نے گردش کی تھی لیکن کوئی حتمی بات تک نہ پہنچ سکا۔
دراصل ولادی میر پیوٹن روسی کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ تھے وہاں سے چھوڑنے کے بعد وہ وزیر اعظم منتخب ہوئے اور بعد میں صدر منتخب ہوئے۔
اب ان کے بارے میں برطانوی نیوز ایجنسی، رائیٹرز اور عرب ٹی وی کے ایک انکشاف کیا ہے کہ ان کی چھوٹی بیٹی رقاصہ ہے اور وہ دو ارب ڈالر مالیت کے کاروبار کی مالک ہے۔
رپورٹ کے مطابق 29 سالہ راک اینڈ رول رقاصہ کترینا ٹیکونوو کا شوہر کیرل شامولوو بھی رقاص ہے۔
ٹیکونوو کے نام سے مشہور ہونے والی لڑکی کے بارے میں چند ماہ سے پہلے روس میں کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ پیوٹن کی چھوٹی بیٹی ہیں۔
پیوٹین کی صاحبزادی اور داماد کی دولت میں کمال رنگا رنگی پائی جاتی ہے۔
اس کا بڑا حصہ بڑی گیس اور پیڑوکیمیکل کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں روسی شہریوں کی نظر سے اوجھل ہے۔
پیوٹن کا سمدھی گاندھی ٹیموشینکو مشہور چیزوں کی تجارت کے لئے شہرت دوام رکھتا ہے اور وہ روسی صدر کے پرانے دوستوں میں شامل ہیں۔
پیوٹن کی بیٹی اور داماد فرانس کے ایک صحت افزاءمقام پر انتہائی پرتعیش بنگلے کے مالک ہیں جسے دیکھ کر حاسدیں کی رالیں ٹپکنے لگتی ہیں۔
دوسری طرف روسی ایوان صدر کے ترجمان نے اس خبر کو پیوٹن کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔