سکھوں کے مقدس مقام ’’گولڈن ٹیمپل‘‘ میں اس سال دیوالی کے موقع پر کسی قسم کا چراغاں نہیں کیا گیا ، یہ فیصلہ سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے خلاف بطور احتجاج کیا گیا۔
ہر سال دیوالی کے موقع پر بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل کو بھی روایتی انداز میں برقی قمقموں سے روشن کیا جاتا ہے تاہم اس سال دیوالی کا تہوار نہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
گولڈن ٹیمپل کے علاوہ پنجاب ، ہریانہ، ہماچل پردیش میں واقع مختلف گردواروں میں بھی تہوار نہیں منایا گیا ، اور کسی قسم کا چراغاں نہیں کیا گیا