پاکستان میں سالانہ 85ہزاربچے نمونیہ کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں :عالمی ادارہ صحت

whoعالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ پاکستان میں سالانہ 85ہزاربچے نمونیہ کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں ،نمونیہ سے متاثرہ بچوں کی تعدادکے لحاظ سے پاکستان دنیاکاتیسرامتاثرہ ملک ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کاکہناہے کہ پاکستان میں ایک سال کے دوران 85ہزاربچے نمونیہ کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں ۔اوسطاًپاکستان میں مہینے میں چھ ہزارتین سوبچے نمونیہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں ،

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں 57اعشاریہ آٹھ فیصدبچوں کوویکسینشن کے ٹیکے دیئے جاتے ہیں جبکہ47فیصدبچے نمونیہ کے ٹیکوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے