بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی برطانوی اداکارہ سے منگنی

yoraj بھارت کے معروف کرکٹر ہر بھجن سنگھ کے بعد یوراج سنگھ بھی انگلش ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے اور طویل عرصہ معاشقے کے بعد منگنی کرلی۔

بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ اداکاراؤں کے معاشقے کی خبریں ہمیشہ سے ہی شہ سرخیوں کی زینت بنتی رہی ہیں جب کہ کئی معروف کرکٹرز اور اداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں تاہم اب ایک اور بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے برطانیہ کی اداکارہ ہیزل کیچ سے  منگنی کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی فلم ’’باڈی گارڈ‘‘ میں کام کرنے والی انگلش ماڈل اور اداکارہ ہیزل کیچ اور یوراج سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا  اور دونوں کو کئی مقامات پر چھٹیاں مناتے ایک ساتھ  دیکھا گیا تھا جب کہ دونوں ہی اپنے تعلقات کے حوالے سے خاموشی اختیارکی ہوئی تھی تاہم اب دیوالی کے موقع پر یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ کی جوڑی نے  انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے مقام پر منگنی  کی رسم ادا کی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی جب کہ شادی اگلے برس فروری میں کی جائے گی جس کی مرکزی تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا اور کرکٹر ہر بھجن سنگھ بھی طویل عرصہ معاشقے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے