خواتین کو وراثت میں حق دلانے کا قانون آرڈیننس پاس

وفاقی کابینہ نے خواتین کو وراثت میں حق دلانے کا قانون آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خواتین کو وراثت میں حق دینے کا قانون آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دی گئی۔

آرڈیننس کے تحت متاثرہ خواتین کو 2 ماہ کے اندر وراثت میں ان کا حق دلوایا جائے گا۔

اجلاس میں جیلوں سے ائیرکنڈیشنرز نکلوانے کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترمیم کامسودہ بھی پیش کیا گیا جس کے مطابق 5 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کے ملزم کو سی کلاس میں رکھا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے