ویسے تو لکڑی آگ جلانے اور فرنیچر بنانے کے کام آتی ہے لیکن آرٹ سے لگاؤ رکھنے والے لوگوں نے اسے فن کے اظہار کا ذریعہ بھی بنا لیا ہے۔
امریکہ ریاست کولاراڈو سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر آرٹسٹ نے بھی لکڑ ی سے ایسے نادر و نایاب فن پارے تراشے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
یہ فن پارے اتنی نفاست اور نزاکت سے تراشے گئے ہیں کہ بالکل حقیقت کا گمان ہوتا ہے اور اکژاوقات دیکھنے والی نگاہیں دھوکہ کھا جاتی ہیں