روس کو 19 ویں عالمی یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس فیسٹول کی میزبانی دے دی گئی ھے۔
ورلڈ فیڈریشن آف ڈیموکریٹک یوتھ کی جنرل اسمبلی نے روس کی 19 ویں عالمی یوتھ فیسٹول کی میزبانی کی درخواست منظور کرلی ھے۔ کئی ممالک، بالخصوص بھارت، چیک رپبلک، کیوبا، یونان، جنوبی افریقی رپبلک، لبنان اور ویت نام نے روس کی اس درخواست کی حمایت کی تھی۔
روس مذکورہ فیسٹول شہر سوچی میں منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتا ھے جو عمدہ انفرا سٹراکچر کیلئے مشہور ھے۔ توقع ھے کہ رواں سال کے آخر میں ورلڈ فیڈریشن آف ڈیموکریٹک یوتھ کے اعلی سطحی عہدے دار روس کا دورہ کرتےھوئے 19 ویں یوتھ فیسٹول کی انتظامی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں حصہ لیں گے۔
اس کے علاوہ اگلے سال جنوری کے شروع میں روس میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس یونین کی جنرل کونسل کا اجلاس متوقع ھے جس میں فیسٹول کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔ یاد رھے کہ عالمی یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس فیسٹول سن 1947 سے ورلڈ فیڈریشن آف ڈیموکریٹک یوتھ اور انٹرنیشنل سٹوڈنٹس یونین کے زیر اھتمام منعقد ھوتے ھیں۔ روس میں یہ فیسٹول 1957 اور 1985 میں ھوئے تھے۔