حالات تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف جارہے ہیں: پوپ فرانسس

popeپوپ پال پوپ فرانسس نے پیرس حملوں کو تیسری عالمی جنگ کی طرف ایک قدم قرا دے دیا ہے ۔

ویٹی کن سٹی سے جاری ایک بیان میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ حالات  تیزی کے ساتھ تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے ہیں ۔

اس سے بچنے کیلئے سب مذاہب کے لوگوں کو متحد ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا میں ان حملوں پر لرز کر رہ گیا ہوں۔

چند دہشت گرد پوری دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتے ۔

دوسری طرف جرمنی نے پیرس حملوں کو پناہ گزینوں کے معاملے سے نہ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا پناہ گزینوں کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں جعمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنے مذموم مقاصد کیلئے آئے تھے ان حملوں میں معصوم پناہ گزینوں کا کوئی قصور نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے