صحافی نشانہ بنائے جائیں تو معاشرے کو قیمت ادا کرنا پڑتی ہے:انتونیو گوتیرس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ جب صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو پورے معاشرے کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

یہ بات انہوں نے عالمی ادارے کی جانب سے صحافیوں کے خلاف جرائم کو روکنے کا دن منائے جانے کے موقع پر کہی۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ‘صحافی اگر باحفاظت اپنا کام نہیں کرسکیں گے تو دنیا کو الجھن اور غلط معلومات کا سامنا کرنا پڑے گا، صحافیوں کی حفاظت کرنے میں ناکامی سے ہماری معلومات رکھنے اور فیصلے کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوگی’۔

واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان مورگن اورتاگس کا کہنا تھا کہ ‘دنیا کے کئی ممالک میں صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے پر قتل، تشدد، جیل اور ہراساں کیے جانے کا سامنا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ کرپٹ حکمرانوں کے ظلم کو سامنے لانے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کام کرنے، اقلیتوں کی آواز بننے اور غلط معلومات کا جواب دینے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرتے ہیں’۔

اقوام متحدہ میں فرانس نے صحافیوں کے خلاف جرم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور ریاستوں کو صحافیوں کے کام کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کا کہا۔

پیرس کی میڈیا کے حقوق کی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا کہنا تھا کہ ‘عوام کو معلومات فراہم کرنے پر رواں سال سب سے زائد صحافیوں کا قتل کیا جاچکا ہے’۔

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنٹفک اور ثقافتی تنظیم یونیسکو نے صحافیوں کو درپیش خدشات پر تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ 2006 سے 2018 کے درمیان ایک ہزار 100 میڈیا اہلکاروں کے قتل کے 90 فیصد ذمہ داران پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

حملوں میں شدت، نئے دفاع، (انٹینسیفائڈ اٹیکس، نیو ڈیفنسز) کے نام سے جاری رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ صحافیوں کے قتل کے واقعات میں گزشتہ 5 سالوں میں (2014 سے 2018) کے درمیان 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ملک خلیجی ممالک ہیں جہاں ہر 3 میں سے ایک صحافی کا قتل ہوا۔

اس کے بعد لاطینی امریکا جہاں 26 فیصد اور ایشیا پیسیفک جہاں 24 فیصد قتل ہوئے، سب سے خطرناک قرار پائے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ صحافیوں کو زیادہ تر سیاست، جرائم اور کرپشن پر رپورٹ کرنے پر قتل کیا جاتا ہے اور یہ یونیسکو کی تحقیق میں بھی سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں آدھے سے زیادہ صحافی غیر متضاد علاقوں میں قتل ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے