ریحام خان کے طلاق کے بعد پہلے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات

reham khanتحریک انصاف کے چیرمین عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش کی گئی اور پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے تو یہاں تک کہا کہ ہم تمھیں روٹیاں بنانے کے لئے یہاں لائے ہیں۔

برطانوی جریدے دی سنڈے ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شادی سے قبل مجھ سے میرے والدین کے نام پوچھے، وہ شاید اپنے روحانی بابا سے ہماری شادی سے متعلق پوچھنا چاہتے تھے، عمران سے جب دوسری ملاقات ہوئی تو انھوں نے شادی کی پیشکش کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل تحریک انصاف کا ایک ورکر مجھے ٹیکسٹ کرتا تھا جس کی شکایت بھی کی، اس کے علاوہ ہماری شادی پر عمران خان کی بہنیں بالکل بھی خوش نھیں تھیں لیکن عمران کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

عمران خان اور میں بالکل مختلف شخصیت کے مالک نکلے، عمران خان بلکل بھی رومانٹک نہیں ہیں انھوں نے تو مجھے شادی کی چوڑیاں تک نھیں دیں، میں ان  سے ڈرائنگ روم میں انڈین فلموں اور پردوروں کی باتیں کرتی لیکن وہ بالکل بھی دلچسپی نھیں لیتے اور ہر وقت سیاست پر بات کرنا پسند کرتے تھے۔ عمران خان کو گھر سے بھی بالکل دلچسپی نھیں تھی، ان کی الماری کھولی تو کپٹرے اس طرح ٹھونسے ہوئے تھے کہ جیسے باہر لٹک رہے ہوں، گھر میں دوسری الماری منگوائی جس پر عمران خان بہت خوش ہوئے، عمران خان کو نئے کپڑے لا کر دیئے اور ان کے گھر میں تھوڑی بہت تبدیلیاں کی۔ عمران خان کو یہ پرواہ بھی نھیں ہوتی تھی کہ وہ باہر جاتے ہوئے کیسے لگ رہے ہیں جب میرے گھر والے باہر جاتے ہیں تو مجھے ہر وقت ان کی فکر لگی رہتی ہے۔ عمران خان کا فرج کھولا تو وہ بھی خالی تھی، ان کا زیادہ گزارہ دال دلیا پر تھا، ایک لڑکا کچن میں کام کرتا تھا اور وہ بھی ذیادہ وقت ٹی وی ہی دیکھتا رہتا تھا۔

عمران بچوں کو اپنے پاس زیادہ پسند نھیں کرتے تھے اس لئے میں نے اپنے بچوں کو ایک کمرے تک محصور کر لیا تھا، وہ کچن تک بھی نھیں جاتے تھے۔ ہمارے بیڈ روم میں تو ہر وقت کتے گھسے رہتے تھے بلکہ ایک کتے کو تو مجھ سے پیار بھی ہو گیا تھا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سازش کی گئی، تحریک انصاف کے لوگ میرے ساتھ کام نھیں کرنا چاہتے تھے، ایک سینئر لیڈر نے تو یہاں تک کہا کہ تم کچن میں ہی اچھی لگتی ہو، ہم تمھیں روٹیاں بنانے کے لئے لائے ہیں۔ پشاور میں جب اسٹریٹ چلڈرن کا چیرمین بنایا گیا تو پارٹی لوگوں کو لگا کہ میں پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہوں۔ عمران خان کا کوئی بھی قریبی دوست نھیں ہے اور وہ اکیلے ہی زندگی گزار رہے ہیں، انھوں نے زندگی کے 54 سال اکیلے گزارے ہیں اس لئے کسی کا ان کے ساتھ رہنا بہت مشکل ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ مجھے غلط طریقے سے طلاق دی گئی، عمران خان نے صرف میسج کے ذریعے کہا ’طلاق، طلاق، طلاق‘ جس پر بہت افسوس ہوا اور پھر عمران نے اپنے ایک دوست کے ذریعے مجھے طلاق کے کاغذات بھیجے جس پر اور بھی زیادہ رنج ہوا۔ ہماری شادی پاکستان یا برطانیہ کہیں بھی رجسٹرڈ نہیں ہوئی۔ 10 ماہ تک شادی رہی لیکن مجھے کسی بھی چیز کا حق حاصل نہیں تھا، عمران خان کو پیٹنے، چوہوں کو مارنے والی دوائی پلانے کی کوشش کا الزام لگا۔ اس کے علاوہ پارٹی رہنماؤں سے پیسے لینے کا الزام بھی لگا لیکن کسی نے میرا دفاع نھیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے