اگر کسی تقریب میں ہم شکل ہوں تو انہیں پہچاننا مشکل ہوتا ہے لیکن بھارت میں شادی کی ایسی تقریب منعقد ہوئی جس میں نہ صرف دو جڑاں دلہے تھے بلکہ جڑواں دلہنوں کے علاوہ مہمان تک ہم شکل تھے۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع ترسور میں سینٹ ریورس چرچ میں ایک غیر معمولی شادی کی تقریب ہوئی جس نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا۔ جی جناب دو جڑواں بھائیوں دلراج اور دلکار کی شادی دو جڑواں بہنوں سے ہوئی لیکن حیران کن طور پرشادی کرانے والے پادری بھی جڑواں ہی تھے، یہی نہیں جوڑوں کو پھولوں کے گلدستے دینے والی لڑکیاں اور شہ بالے بھی حیران کن طور پر ہم شکل تھے۔
تقریب میں شریک تمام ہی جڑواں افراد نے ایک جیسے ہی کپڑے زین تن کر رکھے تھے جس کی وجہ سے تقریب میں شریک مہمانوں کو نہ صرف انہیں پہنچاننے میں مشکلات درپیش تھیں بلکہ مہمان یہ غیرمعمولی تقریب دیکھ کر حیران بھی تھے۔