مولانا منظور مینگل کو خراج تحسین

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے میرے ایک محترم کولیگ ہیں- کئی برس کی محفل آرائ کا نتیجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کے فین بن گئے ہیں- کل رات انہوں نے واٹس ایپ پرمولانا منظورمینگل کی تقریر سنی اور دیکھی جسکے بعد، اپنے ضبط نفس کے باوجود، ایکبار پھر مولوی طبقہ پر لعنت پڑھی ہے-

مولانا منظور مینگل جیسی انقلابی شخصیت کوخراج تحیسن پیش نہ کرنا زیادتی ہوگی جواہل اسلام کی برسوں کی محنت کو منٹوں میں برباد کرنے کا ہنر رکھتے ہیں- انکی پہلی ویڈیو نے علمائے دیوبند کے منہ پرکالک ملی تھی تو حالیہ ویڈیو، آنے والے زمانوں میں جمعیت علماء کو "میڈل” عطا کرتی رہے گی-

خاکسار کی مولانا فضل الرحمان سے محبت اور مولوی طبقہ سے بیزاری کسی سے مخفی نہیں ہے لیکن آجکل میری حالت میرے ایک محترم انصافی دوست سے مختلف نہیں ہے- میرے انصافی دوست کا کہنا ہے کہ کئ دن کی کوشش کے بعد جب ہم خان صاحب کی کسی بونگی کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں توخان صاحب ایک نئی بونگی کے ساتھ میدان مار چکے ہوتے ہیں- اس معاملے میں تحریک انصاف اور جمعیت علماء نے ایک جیسی قسمت پائ ہے- فرق صرف یہ ہے کہ اول الذکر جماعت کا سرنیچا کرنے کیلئے خود خان صاحب کو نطق ارزانی کرنا پڑتی ہے جبکہ جمعیت کو شرمندہ کرنے، اسکی دوسرے درجے کی وہ قیادت اپنا حق ادا کرتی ہے جو پاکستان بھر سے مولانا مینگل جیسے ہیروں کو تلاش کرکے ، اپنے سٹیج پرخرابہ مچانے کا اہتمام کیا کرتی ہے-

میں نے گذارش کی تھی کہ آزادی مارچ کو واپس کردیا جائے- اس گذارش میں دیگر وجوہات کے علاوہ، ایک یہ بھی ذہن میں تھا کہ مشکل سے بنی عزت کا کباڑہ نہ ہوجائے- مجھے یقین ہے سٹیج پہ قابض مولوی صاحبان، اپنے جیسے کوتاہ مغز دوستوں کو اسلام آباد بلا کر، انکی خطابت کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کرتے رہیں گے – اورپھرویڈیو کلپس کا یہ ذخیرہ، آنے والے زمانوں میں لبرل حضرات کیلئے ایک نادر تحفہ ثابت ہوگا-

ایکبار پھر مولانا منظور مینگل کا شکریہ کہ مولوی طبقہ بارے ہماری دیرینہ رائے کی عملی توثیق فرمائ ہے- فجزاہ اللہ الخیر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے