آزادی مارچ کا پلان بی: کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا آج 14 واں روز ہے اور شرکاء اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کر رکھے ہیں تاہم حکومت اور اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

گزشتہ روز شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کی تھی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت ملک کے مختلف شہروں کو بند کیا جائے گا۔

پلان بی پر عمل درآمد شروع

چمن: جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل آدمد کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کراس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

صوبائی امیرجےیوآئی ف مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے پلان بی پر بلوچستان میں عملدرآمد شروع کر دیا ہے، پلان بی کے تحت کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کراس کو ٹریفک کے لیے بند کیا ہے۔

دوسری جانب لیویز کی بھاری نفری شاہراہ کھلوانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے