نوازالدین صدیقی اور سنی لیون پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

noor بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی  بے باک اداکارہ سنی لیون کے ساتھ پہلی بار فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی جاندار اداکاری اور انتھک محنت کے بعد فلم نگری میں مقام بنایا اور ان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے انڈسٹری کے تینوں حکمران خانز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم اب وہ بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اور فلمساز سہیل خان کھیلوں سے متعلق فلم بنائیں گے جس میں اداکار نواز الدین صدیقی گالف کے کھلاڑی کا کردار ادا کریں گے جب کہ اداکارہ سنی لیون فلم میں ان کے مدمقابل جلوہ گرہوں گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے