پہلی بار بڑے عرب اسلامی ملک اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہدہ، منصوبے کا اعلان کردیا

omanاسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کا محاصرہ کرکے ان تک زندہ رہنے کے اسباب پہنچنا بھی ناممکن بنارکھا ہے لیکن دوسری جانب ایک اہم عرب ملک نے اس کے ساتھ ایک بہت بڑا مشترکہ صنعتی منصوبہ شروع کررکھا ہے،

دونوں ممالک کی سرحد کے قریب واقع دو طرفہ صنعتی علاقوں کو منسلک کرنے کے لئے دریائے اردن پر ایک پل بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔

جریدے ’بزنس اینڈ فائنانس‘ کے مطابق اردن کے صنعتی منصوبے ”جارڈن گیٹ“ کے تحت اسرائیل اور اردن سرحد کے دونوں طرف مشترکہ صنعتی زون بنارہے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا مشترکہ پراجیکٹ ہے جسے آپس میں منسلک کرنے کے لئے دریائے اردن پر پل تعمیر کیا جائے گا اور اس کی تعمیر کے لئے ٹینڈر بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

اسرائیل اور اردن کی مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی دونوں ممالک کو ملانے والے پل کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہے۔

اسرائیلی وزارت برائے علاقائی تعاون کا کہنا ہے کہ جارڈن گیٹ صنعتی منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید اچھا بنانے کا سبب ثابت ہوگا۔

وزارت نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ پل کی تعمیر کا اعلان ایسے وقت پر سامنے آرہا ہے کہ جب اردن اور اسرائیل کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ مشترکہ صنعتی منصوبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتشار پیدا کرنے والوں کی کوششوں سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے