نیند پوری نہ ہونے سے آپ کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

رات کی بھرپور نیند صحت کے لیے بے حد ضروری ہے لیکن دنیا میں ایسے بے شمار لوگ پائے جاتے ہیں جن کو رات میں نیند نہیں آتی یا ان کی نیند کسی بناء پر پوری نہیں ہو پاتی۔

سلیپ ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق 70 لاکھ سے زائد آسٹریلین رات کی بھرپور نیند سے محروم ہیں یا نیند کی کمی کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین نے بتایا ہے کہ بھرپور نیند نہ لینے سے غور وفکر کرنے کی صلاحیت، جِلد کی خرابی اور بے شمار بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مکمل نیند لانے سے آپ کے ساتھ کیا کیا ہو سکتا ہے۔

[pullquote]حافظہ اور غور و فکر کرنے کی صلاحیت متاثر[/pullquote]

نیند دماغی صحت کی بہتری کے لیے ایک اہم جُز ہے، سلیپ او آر جی کے مطابق جب انسان جاگ رہا ہوتا ہے تو اس کا دماغ ایک کیمیکل ’ایڈینواسن‘ خارج کرتا ہے، یہ کیمیکل انسان کے اندر نیند کی کیفیت کو بیدار کرتا ہے۔

ماہرین نے وضاحت کی کہ جب انسان سو جاتا ہے تو ہمارا جسم اس کیمیکل کو ختم کرنا شروع کر دیتا ہے تاکہ جب آپ سو کر اُٹھیں تو تروتازہ رہیں۔

لیکن اگر آپ بھرپور نیند نہیں لیں گے تو آپ کے جسم میں اس کیمیکل کے اخراج کا قدرتی نظام متاثر ہو جائے گا۔

بیڈ تھریڈز کے مطابق اگر آپ کی ایک رات کی نیند کسی وجہ سے متاثر ہوئی تو اس کا دماغ کی کارکردگی اور حافظے پر منفی اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے آپ دن میں کوئی بھی کام اچھے طریقے سے سر انجام نہیں دے سکتے اور آپ کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہو جاتی ہے۔

[pullquote]نظامِ قوت مدافعت متاثر[/pullquote]

ہمارے جسم کا قوت مدافعت کا نظام جسم میں داخل ہونے والی جراثیم اور بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے۔

اگر آپ رات کی مکمل نیند نہیں لیں گے تو اس سے آپ کا مدافعتی نظام شدید متاثر ہو جاتا ہے۔

جس کی وجہ سے جسم میں داخل ہونے والے جراثیم صحت پر فوری حملہ کرتے ہیں اور انسان جلد بیمار پڑ جاتا ہے اور اسے ٹھیک ہونے میں بھی کافی وقت لگتا ہے۔

[pullquote]بے رونق جِلد[/pullquote]

ہم نے یہ سنا ہی ہوگا کہ بھرپور نیند لینے سے چہرہ پُر رونق ہو جاتا ہے، اگر آپ رات میں کم سوئیں گے یا آپ کو نیند نہ آنے کی شکایت ہے تو اس سے آپ کی جِلد متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے وضاحت کی کہ جب ہم سوتے ہیں تو ہمارا جسم نشونما کے ہارمونز کا اخراج کرتا ہے جو کہ جسم کو تروتازہ اور توانا رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

اگر آپ بھرپور نیند نہیں لیں گے تو جسم ’کولیجن‘ نامی ہارمون کا اخراج بند کر دے گا جس کی وجہ سے چہرے کی چمک اور جِلد متاثر ہوتی ہے۔

[pullquote]مزاج پر قابو پانے میں مشکلات[/pullquote]

نیند کی کمی براہ راست انسان کے جذبات کو بھی متاثر کرتی ہے۔

بھرپور نیند نہ لینے سے آپ اپنے مزاج پر قابو نہیں پا سکتے جس کی وجہ سے زندگی میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

سلیپ فار ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق نیند کی کمی انسان کو چڑچڑا، غصیلا، اور بد مزاج بنا دیتی ہے اور انسان اپنی زندگی سے ناخوش نظر آتا ہے۔

[pullquote]دائمی صحت کے مسائل[/pullquote]

ایسے لوگ جن کا رات میں نہ سونا ایک معمول بن جاتا ہے ایسے لوگوں میں امراضِ قلب، ذیابیطس اور بلد فشار خون جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی سے موٹاپے جیسی بیماریوں کے بھی خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ ہمارا جسم توانا رہنے کے لیے ایک خاص ہارمون ’لیپٹن‘ کا اخراج کرتا ہے اور اگر کوئی شخص بھرپور نیند نہیں لیتا تو ہمارا جسم اس ہارمون کا اخراج بند کر دیتا ہے۔

پھر جسم اس کے بدلے ایک ہارمون ’گھیرلن‘ کا اخراج کرتا ہے جس سے انسان کو بھوک زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

[pullquote]ہمیں رات میں کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟[/pullquote]

[pullquote]پرائمری اسکول کے بچے:[/pullquote]

ماہرین کے مطابق پرائمری اسکول کے بچوں کو روزانہ 9 سے 10گھنٹے سونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

[pullquote]نو عمر[/pullquote]

13 سال سے 19 کے عمر کے بچوں کو بھی روزانہ 10 گھنٹے سونا نہایت ہی ضروری ہے۔

[pullquote]بالغ افراد[/pullquote]

بالغ افراد کو روزانہ تقریباً 8 گھنٹے سونا ضروری ہے اور اگر دوپہر میں تھکاوٹ محسوس ہو تو دوپہر میں بھی تھوڑا سو جانا صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے