”قائداعظم نےبلند آواز میں کہا: خود کھڑے ہو جاو!،تقسیم کے دنوں میں لاہور کی فضاء4 بہت مکدّر تھی”:وائس چئیرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ ، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ، کارکن تحریک پاکستان ڈاکٹر رفیق احمد سے خصوصی انٹرویو
ڈاکٹر رفیق احمد اصلی لاہوری ہیں ۔ان کا بچین پرانے لاہور میں گزرا. طالب علمی کا دور اسلامیہ ہائی اسکول اور پھر اسلامیہ کالج میں گزرا. تقسیم کے ہنگام ان کی عمر 30برس تھی . مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں بہت متحرک رہے . اس دوران کئی بار قائداعظم سے ملنے کا موقع ملا . لاہور […]
دوست نے قائداعظم سے کہا:سر!یہ کمیونسٹ ہے،فسادات کی یادیں رُلاتی ہیں:بائیںبازو کے معروف دانش ور اور کارکن تحریک پاکستان عبدالرؤف ملک سے خصوصی انٹرویو
عبدالرؤف ملک کاشمار پاکستان میں بائیں بازو کے ان نمایاں افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے ہندوستان کی برطانوی راج سے آزادی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تقسیم کو شعور کی آنکھ سے دیکھا ۔ عبدالرؤف ملک تقسیم ہند کے وقت 20برس کے تھے۔ 1945ء میں انہیں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاکی جانب سے […]
”مطالبہ پاکستان کے بغیرہندوستان کی آزادی ممکن نہ تھی،کانگریسی مسلمان ہندو ذہن کو سمجھ نہ سکے”:تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور اردو ڈائجسٹ کے بانی وسرپرست ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کا خصوصی انٹرویو
ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کا نام پاکستان کے صحافتی حلقوں میں کسی تعارف کا محتاج نہیں . ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی معروف ماہنامہ اردو ڈائجسٹ بانی اور سرپرست اعلیٰ ہیں .آپ 1928ء میں مشرقی پنجاب کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے . تقسیم ہند کے وقت ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کی عمر 19 برس تھی […]
”ماونٹ بیٹن نے مجھ سے کہا: آپ ملک نہیں چلا سکیں گے ”،معلم ،تحریک پاکستان کے کارکن ، معروف شاعر اور مصنف مشکور حسین یاد سے خصوصی انٹرویو
مشکور حسین یاد کی عمر بیانوے برس ہے . آپ اردو کے معروف شاعر اور ادیب ہیں . پیدائش ستمبر1925ء میں مشرقی پنجاب کے ضلع حصار میں ہوئی . جب ہندوستان سے برطانوی راج کا خاتمہ ہوا تو مشکور حسین یاد کی 22 برس کے تھے . انہوں نے تقسیم کے بعد پاکستان کی […]
فاروق حیدر نئی آندھیوں کی زد میں
آزادحکومت ریاست جموں کشمیر کے وزیراعظم فاروق حیدر کے ایک تازہ بیان پر کافی لے دے شروع ہے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد کی گئی ابلاغی نمائندوں سے ایک نشست میں فاروق حیدر نے اعلیٰ عدلیہ کے اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ان […]
ڈاکٹر خورشید رضوی کی ”بازدید”
یہ ایک شاعر، ادیب اورعالم کے قلم سے نکلے ہوئے سدا بہار خاکے ہیں۔ ڈاکٹر خورشید رضوی کے بارے میں احباب بتاتے ہیں کہ آپ ان سے گھنٹوں گفتگو کرلیں ،مگر مجال ہے آپ کو اس دوران کسی کی برائی سننے کو ملے۔ خورشید رضوی کے چاہنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب […]
کشمیرمیں داعش نہیں ہے
اردو کے کالم نگار اوریا مقبول جان نے ایک اور کَلانچ بھری ہے اور اب کی بار انہوں نے کشمیر میں جاری مزاحمت کو ”خلافت” کے احیاء کی جد وجہد قرار دیا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں انہوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ کشمیر میں داعش طرز کی تحریک برپا ہے […]
ممتاز دانشور ،قانون دان اور بائیں بازو کے رہنما عابد حسن منٹو کا خصوصی انٹرویو
آٹھ دہائیوں پر مشتمل بھرپور تحریکی زندگی گزارنے والے اس شخص سے مل کر لگتا ہے کہ بڑھاپے نے ان کا کچھ نہیں بگاڑا۔ وہ استوار لہجے میں دلیل کے ساتھ بات کرتے ہیں۔مکالمے کے دوران وقفے وقفے سے ان کے چہرے پر پھیلتی شگفتہ مسکراہٹ ماحول میں تازگی کا احساس دلاتی ہے ۔ یہ […]
میں نے ایک مزدور دیکھا
دوستو!میں نے ایک عجیب مزدور دیکھا ہے۔ چند دن قبل کڑکتی دھوپ میں آفس کے لیے نکلا۔لگ بھگ 15 کلو میٹر کے سفر کے بعد آفس سے ذرا پہلے جوتے پالش کروانے کے لیے رُکا۔ جوتے دینے کے بعد ایک گنڈیری پیچنے والے کی ریڑھی پر تنے کپڑے کے سایے میں کھڑا ہوگیا ۔ جوتے […]
وہ جو بے نوا ہیں انہیںآواز دو
یہ کتنی اذیت ناک حقیقت ہے کہ ہم بنیادی انسانی ضرورتوں کی فراہمی کے مطالبے کی بجائے ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگنا پسند کرتے ہیں ۔ بجلی جو اس وقت ہر شخص کی بنیادی ضرورت ہے ، اس کا بحران حل نہیں ہو سکا ۔ لوگ گرمی سے بلبلا رہے ہیں لیکن پھر بھی […]