کوئٹہ کے سول اسپتال یا بی ایم سی میں تھوراسک ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جائے
بلوچستان، جو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، افسوس کہ انسانی سہولیات کے اعتبار سے سب سے زیادہ محروم بھی ہے۔ یہ وہ خطہ ہے جہاں پہاڑوں کے درمیان بستیاں تو ہیں، مگر اسپتالوں میں بنیادی سہولتیں مفقود ہیں۔ یہاں کے لوگ سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کر کے کوئٹہ […]
خواتین کی ترقی: شی جن پنگ کے وژن پر عالمی مکالمے کی ضرورت
خواتین کی ترقی محض ایک خواب نہیں بلکہ صنفی توازن کا مسئلہ ہے یہ ایک ایسی بنیاد ہے جو عالمی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ دنیا کے بیشتر حصوں میں آج بھی خواتین تعلیمی، معاشی، سیاسی اور سماجی میدانوں میں برابر مواقع سے محروم ہیں۔ ان پر ہونے والا تشدد، ثقافتی رکاوٹیں […]
شرم الشیخ امن معاہدہ: مشرق وسطی میں ایک نئی صبح کا آغاز
کل تیرہ اکتوبر 2025 کو مصر کے مشہور شہر شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ترکیہ، قطر، مصر اور امریکہ کی میزبانی میں باقاعدہ امن کانفرنس منعقد ہوا۔ اس کانفرنس میں باقاعدہ امن معاہدے پر دونوں فریقوں (اسرائیل اور حماس) اور معاہدے کے ضامنوں(ترکیہ، قطر، مصر اور آمریکہ) نے دستخط کر دیئے۔ اس […]
الخدمت فاؤنڈیشن اور غزہ
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا شمار ان چند بڑے فلاحی اداروں میں ہوتا ہے جو خالصتاً انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ یہ ادارہ کسی سیاسی، لسانی یا مذہبی وابستگی سے بالاتر ہو کر صرف ایک مقصد کے لیے کام کر رہا ہے، اور وہ ہے انسانیت، ضرورت مندوں کے چہروں پر مسکراہٹ واپس […]
تاریک راہوں کی بے زبان مسافر ۔۔۔
ایک یخ بستہ شہر کی برف میں لپٹی گلیوں میں وہ جنم لیتی ہے۔ ایک ٹھنڈی صبح، جہاں دھند میں لپٹے مکان خاموش کھڑے ہیں، اور زندگی کی حرارت صرف اس کی سانسوں میں جھلک رہی ہے۔ اس کا کوئی گھر نہیں، کوئی نام نہیں۔ وہ گلیوں، بازاروں اور گٹر کے کناروں پر بھٹکتی ہے۔ […]
روخان یوسفزئی: قلم، فکر اور روشنی کا استعارہ
ادب اور فکر کی دنیا میں کچھ شخصیات ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنے قلم کی روشنی سے سماج کے شعور کو جگاتی ہیں اور خود زندہ ضمیر کی علامت بن جاتی ہیں۔ ایسی ہی خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے ایک ہمہ جہت اور بامقصد شخصیت ہیں۔ انہوں نے شاعری، […]
اصل چهره چھپانے والے جھوٹی شرافت کے علمبردار لوگ
دنیا میں انسان کو اس کے کردار اور عمل سے پہچانا جاتا ہے، لیکن بعض اوقات کچھ لوگ اپنے چہرے پر شرافت کا نقاب اوڑھ کر معاشرے کو دھوکہ دیتے ہیں۔ یہ لوگ بظاہر مہذب، نرم گفتار، دیندار اور معاشرتی طور پر معزز دکھائی دیتے ہیں، لیکن اندر سے ان کی حقیقت بالکل مختلف ہوتی […]
جب گھر ٹوٹتے ہیں تو معاشرے بکھر جاتے ہیں
کسی بھی معاشرے کی بنیاد ایک مضبوط خاندانی نظام ہوتا ہے جو اسے پھلنے، پھولنے اور بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن اگر معاشرے کی اینٹیں ہی کمزور ہوں تو وہ معاشرہ کیسے پروان چڑھ سکتا ہے۔ انسان اپنے دکھ، درد، پریشانی اور مسائل کو سب سے پہلے اپنے خاندان کے ساتھ بانٹتا ہے اور […]
پاک افغان حالیہ کشیدگی اور ہماری ذمہ داریاں
پاک افغان کے مابین حالیہ کشیدگی دونوں ممالک کے عوام کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ اس کشیدگی کے نتیجے میں خدانخواستہ اگر کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے تو اس کے اثرات ختم کرنے میں صدیاں لگ سکتی ہیں۔ اس کشیدگی سے سب سے زیادہ جو لوگ متاثر ہوں گے وہ پختون اور بلوچ ہوں گے۔ […]
خوشی کا حصول اور سید محمد حاتم جان: ایک احساس، ایک اظہار
سید محمد حاتم جان میرا چھوٹا بیٹا ہے۔ ساڑھے چار سال عمر ہے۔ بے حد پیارا، لاڈلا اور اپنے لیے اٹھنے والا بڑوں کا ہر غصہ اپنی شیریں باتوں اور دلچسپ حرکتوں سے جلدی میں ٹھنڈا کرنے والا۔ ہر دم کچھ نہ کچھ کرنے والا تیز و طرار، شوخ و شنگ اور چاق و چوبند […]