بانی پی ٹی آئی کی فوجداری درخواستوں پر فریقین اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی فوجداری درخواستوں پر فریقین اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ ک جانب سے کہا گیا کہ عدالت نے ابتدائی طور پر نشاندہی کی کہ […]

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 37 سالہ روایت توڑ دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 37 برسوں کے دوران پہلی بار 8 فروری کو فضائیہ کے کمانڈوز سے ہونے والی سالانہ ملاقات میں شرکت نہیں کی۔ یہ ملاقات 1979ء میں شاہی حکومت کے خاتمے سے قبل فضائیہ کے افسران کی آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی سے بیعت کی یاد میں […]

فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والا سرکاری ملازم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ظفر اقبال ریڈیو پاکستان میں نائب قاصد کے طور پر تعینات تھا، اندرونی انکوائری کے بعد ملزم کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ ترجمان این سی […]

پاکستان دہشتگردی کیخلاف دنیا کیلئے ایک ڈھال ہے: وزیرداخلہ محسن نقوی

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی سطح پر مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان دنیا کے لیے ایک ڈھال ہے۔ وزیرِ داخلہ سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپیئن کمشنر میگنس برنر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ […]

ملک بھر میں آج سونا پھر مہنگا

عام آدمی کے لیے سونا نایاب ہوگیا، ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ […]

مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دیدی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا […]

بسنت نے لاہوریوں کے دل جیت لئے، احتجاج کی کال ناکام

لاہور نے ایک بار پھر اپنی ثقافت سے محبت ثابت کر دی، آسمان پر رنگ اڑے تو شدت کی صدائیں مدھم ہو گئیں،لاہور ہمیشہ سے خوشیوں، رنگوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا گہوارہ رہا ہے۔ اس شہر کے باسی اپنی زندہ دلی اور تہواروں سے والہانہ محبت کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ طویل […]

ایک پاکستانی کا خط سنی دیول کے نام

مکان نمبر 1947 پی آئی بی کالونی کراچی سنی دیول تمھیں کیا ہوگیا ہے۔تم تو اچھے بھلے اداکار تھے۔ہم نے بچپن میں تمھاری بہت سی فلمیں دیکھیں اور تمھارے کام کی تعریف بھی کی۔ ہم تو تمھیں ایک سنجیدہ طبعیت کا باوقار آدمی سمجھتے تھے۔تم تو نہایت شر میلے قسم کے بندے تھے مگر پھر […]

امریکہ ڈائری: قسط نمبر 8

امریکہ میں قیام کے دوران آپ کو جا بجا نت نئے مقامات اور علمی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔ واشنگٹن میں بنے بہت سارے میوزیم اس حوالے سے کافی متاثر کن ہیں۔ یہاں خلائی ٹیکنالوجی سے لے کر بشریات (Anthropology) اور تاریخ پر آپ کو بہت کچھ دیکھنے کو ملتا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں […]

بلوچستان حکومت کا کوئٹہ کے ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ کوئٹہ کے ریڈ زون محفوظ بنانے کا فیصلہ سیکرٹری مواصلات وتعمیرات بابر خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ اس حوالے سے سیکرٹری مواصلات وتعمیرات بابر خان نے بتایا کہ ریڈ زون میں […]