آصف زرداری صدر منتخب ہوکر چاروں گورنر خود مقرر کرینگے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری صدر منتخب کے بعد تمام گورنرز خود مقرر کریں گے فی الوقت گورنرز کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو صدر ملکت منتخب کرائیں […]

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے […]

سوات میں خواتین کا پہلا جرگہ منعقد کرنے والی باہمت خاتون رہنما تبسم عدنان کی کہانی

"سوات میں خواتین کے لیے جرگے کا قیام آسان کام نہ تھا، شروع شروع میں بہت تنقید کا سامنا کیا, یہاں تک کہ فتویٰ بھی لگایا گیا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری” یہ کہنا ہے سوات سے تعلق رکھنے والی سماجی ورکر تبسم عدنان کا جو پہلی خواتین جرگے د خویندو جرگہ کی چیئرپرسن […]

خیبر پختونخوا: اسکول اوقات کے دوران کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول کے اوقات کار کے دوران کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ بھیج دیا جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول سربراہان کو ہدایات جاری کی جائیں کہ کلاس رومز میں موبائل فون […]

چٹھی آئی ہے‘ سمیت کئی مشہور غزلیں گانے والے پنکج ادھاس چل بسے

بھارت کے مشہور غزل گائیک پنکج ادھاس انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق 72 سال کے پنکج ادھاس طویل عرصے سےعلیل تھے اور کچھ ماہ قبل ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنکج ادھاس کا آج صبح ممبئی کے اسپتال میں انتقال ہوا اور ان […]

مریم نے وزیراعلیٰ آفس کا چارج سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز وزیراعلیٰ آفس پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مریم نواز نے چیف منسٹر آفس کا چارج سنبھال لیا اور صوبے میں امن وامان سے متعلق اجلاس […]

امریکی صدر آئندہ ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کیلیے پُرامید

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق اگلے ہفتے پیر کے روز تک متوقع ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے یہ بات صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب تک مذاکرات […]

احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں : مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دربار ہال سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں صوبے کے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اظہار خیال […]

وی لاگر اسد طور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر کی عدالت نے وی لاگر اسد طور کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وی لاگر اسد طور کو اسلام آباد کچہری میں پیش کردیا، اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن […]