خلیجی سفارت کاری کے بدلتے زاویے

بین الاقوامی سیاست میں بعض اوقات ایسے لمحات جنم لیتے ہیں جب بظاہر الگ الگ دکھائی دینے والے معاشی، سفارتی اور تزویراتی عوامل ایک نقطے پر آ کر اس قدر گتھم گتھا ہو جاتے ہیں کہ ان کی تفہیم محض روایتی تجزیاتی پیمانوں سے ممکن نہیں رہتی۔ حالیہ ایران۔امریکہ کشیدگی اور اس کے گرد بننے […]

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک خاندان کے 4 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

بھارتی شہر ممبئی کے علاقے بھنڈی بازار میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد چند گھنٹوں کے اندر جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مشتبہ فوڈ پوائزننگ سے جڑا ہوا ہو سکتا ہے، تاہم حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ […]

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 900 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 630 روپے […]

پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کردیا: سیکیورٹی ذرائع

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ آپریشن غضب للحق، پاک افواج […]

امریکی صدر ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں: امریکی عہدیدار کا دعویٰ

امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں کیونکہ اس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی واضح بات شامل نہیں۔ یاد […]

خالق نگر کی روشنیاں،شکریہ مریم نواز

دنیا کے مشہور ماہرِ عمرانیات ابنِ خلدون نے صدیوں پہلے ایک سنہرا اصول بیان کیا تھا کہ”ریاست ایک وجود کی مانند ہے، اور اس وجود کی صحت کا اندازہ اس کے کمزور ترین حصے سے لگایا جاتا ہے۔“ اگر کسی جسم کا ایک ہاتھ سونے کے زیورات سے لدا ہو لیکن پاؤں زخموں سے چور […]

نمل میانوالی کا سپاہی وطن پر قربان

قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، اور وہ قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہداء کے لہو کی حرمت کو سمجھتی ہیں۔ اپریل 2026 کی ایک سحر، جب بیشتر پاکستانی اپنے گھروں میں پرسکون نیند سو رہے تھے، پاک افغان سرحد کے دشوار گزار پہاڑوں پر ایک اور بیٹا اپنی دھرتی کی حفاظت […]