پی ٹی آئی ارکان کو بار بار قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت کا مشورہ دیا، شیری رحمان

پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے تحریک انصاف کے ارکان کو بار بار قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شریک ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں شیری رحمان نے کہا کہ آپ اپنی جگہ کیوں خالی چھوڑتے ہیں؟ اس موقع پر وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ […]

شہداء کی عزت و قربانی ہر پاکستانی کیلئے مقدس امانت ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شہداء اور غازی قوم کا ہمیشہ قائم رہنے والا فخر ہیں، شہداء کی عزت اور قربانی ہر پاکستانی کے لیے مقدس امانت ہے۔ پاک فوج کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل […]

پاکستان میں مالیاتی استحکام کی حمایت کرتے ہیں: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کے دورے کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹاف نے اقتصادی پیش رفت اصلاحات کے نفاذ اور بجٹ کی حکمتِ عملی پر بات چیت کی، پاکستان میں مالیاتی استحکام کی حمایت کرتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اقتصادی پیش رفت پر پاکستانی حکام […]

بھوک میں گھرا غزہ

غزہ اس وقت محض ایک محصور خطہ نہیں بلکہ انسانی تاریخ کے اُن دردناک ابواب میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے جہاں جنگ صرف بارود اور میزائلوں سے نہیں لڑی جاتی بلکہ خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی بندش کو بھی ایک خاموش ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں آٹے […]

خطبۂ حجۃ الوداع ؛ انسانیت کا عظیم منشور

اسلام کی تاریخ میں خطبۂ حجۃ الوداع کو ایک غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ یہ وہ عظیم خطبہ ہے جو نبی کریم ﷺ نے اپنے آخری حج کے موقع پر میدانِ عرفات میں ایک لاکھ سے زائد صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے مجمع سے ارشاد فرمایا۔ یہ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں، بلکہ پوری […]

اسلام آباد: دھرنوں کی سیاست، کارکنوں کے جذبات کا استحصال اور اذیت میں گھرا عام آدمی

پرسوں رات ساڑھے بارہ بجے دھرنا ختم ہو گیا مگر ایک بار پھر عام آدمی یہی سوچتا رہ گیا کہ اس شور شرابے اور سیاسی کشمکش کا حاصل کیا نکلا؟ ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی نوجوانوں کے جذبات کو بھڑکا کر کارکنوں کو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد لایا گیا اور پھر […]

گرمی اور مہنگائی،غریب کہاں جائے؟

مئی کا مہینہ اپنی تمام تر تمازت کے ساتھ آن پہنچا ہے، لیکن اس بار پاکستانی عوام کو جس دہری آگ کا سامنا ہے، اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی۔ ایک طرف قدرت کا جلال ہے تو دوسری طرف معاشی نظام کا زوال۔ ملک اس وقت دو شدید ترین لہروں کی زد میں […]

چائے میری پہلی محبت

دنیا عجیب جگہ ہے۔ یہاں لوگ موسموں کے ساتھ محبتیں بدل لیتے ہیں۔ سردیوں میں کافی، گرمیوں میں کولڈ ڈرنک، بارش میں پکوڑے اور خزاں میں اداسی پسند آجاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی محبتیں موسموں کی محتاج نہیں ہوتیں۔ ان کے دل میں اگر کسی چیز نے جگہ بنا […]

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز: رضوان کی جگہ نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔ کوچ مائیک ہیسن ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم سے محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان: فخر […]

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خارجی سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں خارجی دہشت گرد سرغنہ عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 22 فتنہ الخوارج […]