اسلام آباد: جن نکالنے کے نام پر لڑکی پر تشدد، ملزم کو 3 سال قید
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے جن نکالنے کے نام پر لڑکی پر تشدد کے کیس میں ملزم نذیر کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم کو 96 لاکھ 76 ہزار 195 روپے دیت دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ تشدد سے زبیدہ بی بی کا کان […]
راولپنڈی: مدرسے جانے کیلئے گھر سے نکلی 15 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید ڈھوک نجو میں 15 سال کی لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش گھر کے قریب سے دوسرے گھر سے برآمد […]
اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر
کسی بھی قوم کی ترقی کا سفر صرف بلند و بالا عمارتوں، جدید ٹیکنالوجی اور معاشی خوشحالی سے طے نہیں ہوتا بلکہ اس کے حقیقی معمار وہ لوگ ہوتے ہیں جو نئی نسل کے ذہنوں کو علم، شعور اور کردار کی روشنی سے منور کرتے ہیں۔ استاد اسی عظیم فریضے کا امین ہے۔ ماں کی […]
قومی بصیرت
دہشت گردی کی اصل تباہ کاری صرف اس لمحے میں پوشیدہ نہیں ہوتی جب بارود پھٹتا، گولی چلتی یا کوئی معصوم زندگی چراغِ سحر کی طرح بجھ جاتی ہے؛ اس کا زیادہ خطرناک پہلو وہ خاموش ماحول ہے جس میں تشدد کے اسباب، وسائل، بیانیے اور سہولت کار مسلسل تشکیل پاتے رہتے ہیں۔ اگر دہشت […]
مخلوط ڈانس: چلاس بمقابلہ ہنزہ
ہنزہ میں ایک ہوٹل میں غیر ملکی سیاحوں کے مخلوط ڈانس کی ویڈیو کیا وائرل ہوئی، فیس بک پر ایسا معرکہ برپا ہوگیا جیسے گلگت بلتستان کا آخری تہذیبی ، مذہبی اور ثقافتی مسئلہ اسی ڈانس پر منحصر ہو۔ خبر آئی کہ ہوٹل سیل ہوگیا۔ تبصرے شروع ہوئے۔ کسی نے اسے تہذیب کا مسئلہ بنایا، […]
اے آئی کا خاتمہ کیسے ہوگا؟
اے آئی کا خاتمہ کیسے ہوگا؟ اگر انسان کی تخلیق کا کوئی مقصد ہے تو وہ بہرحال مائیکروسافٹ ایکسل پر کام کرنا نہیں۔ انسان شاعری کرے، گلوں میں رنگ بھرے، گیت لکھے، نغمے گائے اور کسی کو سنائے۔ یہ کیا بات ہوئی کہ صبح آنکھ کھلتے ہی واٹس ایپ کھولا اور مکروہاتِ دنیاوی میں الجھ […]
مکڑی کا جالا
برادرم یاسر پیرزادہ نے ’ایک ڈاکٹر کی ڈائری ‘لکھ کر اپنی علالت کا احوال بیان کیا تو مجھے بھی اپنا پوشیدہ کرودھ بیان کرنے کا حوصلہ ہوا۔ عنوان دیکھ کر تو چینی ادیب لوہسون (LU-XUN)کا افسانہ ’پاگل آدمی کی ڈائری‘ کا خیال آیا تھا۔ یہ افسانہ لوہسون نے 1918میں لکھا تھا۔ تاریخ میں بارہا ایسے […]