کسی بھی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی
آج کل آپ نے ٹی وی چینلز پر اِس قسم کی تحریر ضرور دیکھی ہوگی کہ ’اس پروگرام میں پیش کیے جانے والے خیالات، آرا اور تجزیے مہمانوں اور شرکاء کی ذاتی رائے پر مبنی ہیں، جن سے چینل یا ادارہ ہذا کا متفق ہونا ضروری نہیں‘۔آج یہ تحریر لکھنے سے پہلے خیال آیا کہ […]
یہ دنیا یہ محفل مرے کام کی نہیں
کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے ہم غلط وقت اور غلط جگہ پر پیدا ہو گئے، ہر وقت جنگ کا خطرہ اور موت کا خوف۔ خدا خدا کرکے پاک بھارت جنگ ٹَلی تھی کہ ایران اسرائیل جنگ شروع ہو گئی اور وہ بھی بالکل ہمارے بغل میں، اُس سے پہلے دو افغان جنگیں بھی ہم […]
بعد از جدیدیت کس بلا کا نام ہے؟
خدا بھلا کرے سارتر کا، ایسا فلسفی تھا کہ جس کا فلسفہ وجودیت توسمجھ میں نہیں آتا تھا مگر یار لوگ ہر محفل میں اُس کا نام یوں لیتے تھے جیسے Being and Nothingness انہوں نے گھول کر پی ہوئی ہو۔ اُس زمانے میں ہم بالکل ہی بالکے تھے،ویسے تو اب بھی کوئی افلاطون نہیں […]
قربانی سے منسوب ایک قدیم قصہ
ہندؤوں کی قدیم کتاب رگ وید میں، جسے ہندو مت کی بنیادی کُتب میں شمار کیا جاتا ہے، ایک کہانی ہے، پہلے وہ کہانی پڑھتے ہیں، باقی بات بعد میں۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ راجہ ہریش چندر کی کئی بیویاں ہونے کے باوجود کوئی بیٹا نہ تھا، جس کی وجہ سے وہ خاصا پریشان […]
شنگھائی، بارش اور کافی
(گزشتہ سے کچھ کچھ پیوستہ) ہوٹل واپس پہنچ کر میں نے لیپ ٹاپ نکالا اور ائیر لائن کی ویب سائٹ پر اپنا پاسپورٹ نمبر درست کرنے کی کوشش کی۔ لگ بھگ دو گھنٹے کی محنت شاقہ کے بعد کامیابی ملی، سکھ کا سانس لیا۔ شنگھائی کی پرواز صبح گیارہ بجے کی تھی، چینی میزبانوں نے […]
متوازی دنیائیں جہاں انسان کا راج نہ ہو
ایک متوازی دنیا۔ یہاں انسانوں کا راج نہیں ہے، جانوروں نے انسانوں کو غلام بنا رکھا ہے، گائیں، بھینسیں، شیر، چیتے، اُن کے بچے، سب انسانوں کے دودھ پر پلتے ہیں۔ ماؤں سے اُن کے بچے جدا کر لیے جاتے ہیں، مائیں روتی پیٹتی رہتی ہیں مگر جانوروں کو اُن کی آہ و بکا سنائی […]
کرنل صوفیہ قریشی کے نام ایک خط، لاہور سے
ہیلو اینڈ گریٹنگز فرام لاہور! تم سوچ رہی ہو گی کہ میں پاکستان سے تمہیں خط لکھ رہا ہوں تو آداب یا السلام علیکم کیوں نہیں لکھا۔ پاکستان میں آداب کہنے کا رواج صرف بالی وُڈ کی فلموں میں ہے، وگرنہ یہاں آداب کا تکلف کوئی نہیں کرتا۔ اور سلام اِسلئے نہیں کیا کہ کہیں […]
انڈین دانشور بھی بھگوان کو پیارے ہوگئے؟؟
میرا تو ایمان ہی اُٹھ گیا ہے… پڑھنے پڑھانے والوں سے، فَر فَر انگریزی بولنے والوں سے، سوٹ پہن کر اپنی ڈگریاں لہرانے والوں سے اور بارُعب کتابیں لکھنے والوں سے۔ ویسے تو اِس زندگی کا کوئی فائدہ نہیں، جتنی بھی جی لو انسان خسارے میں ہی رہے گا، ہاں اتنا ضرور ہے کہ اِس […]
قبیلہ کیا سوچے گا!
میرے حلقہ احباب میں ایک صاحب ہیں جن کی شرعی داڑھی ہے، ٹخنوں سے اونچی شلوار پہنتے ہیں، پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔ گویا اپنے چہرے مہرے، حلیے اور اعمال سے کٹر مسلمان لگتے ہیں اور اسی وجہ سے اہل علاقہ انہیں مولوی صاحب کہہ کر پکارتے […]
پاک بھارت ٹویٹر جنگ
پاک بھارت جنگ تو ابھی شروع نہیں ہوئی البتہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر یہ جنگ چھِڑ چکی ہے اور اگر مجھ پر متعصب ہونے کا الزام نہ لگایا جائے (لگا بھی دیا جائے تو فرق نہیں پڑتا) تو میں کہوں گا کہ ٹویٹر والی جنگ پاکستان جیت چکا ہے۔ پاکستانی منچلے ایسی شاندار پھبتیاں کَس […]