نیوٹن، بائبل اور سائنس
اگر آپ ٹرنٹی کالج،کیمبرج جائیں تو سب سے پہلا خیال آپ کے دماغ میں یہ آئے گا کہ وہ درخت دیکھا جائے جس کے تنے کے ساتھ بیٹھ کر نیوٹن کو خیال آیا تھا کہ اُس کے سر پر گرنے والا سیب نیچے آنے کی بجائے اوپر کی طرف کیوں نہیں گیا۔ آج سے تقریباً […]
ہم، طالبان اور افغانستان
ہمارا تعلق پاکستان کی اُس نسل سے ہے جس کا بچپن، لڑکپن اور جوانی افغان جنگ کی خبریں سنتے اور سہتے گزر گئے۔ 24دسمبر 1979 کو جب سوویت فوجیں افغانستان میں داخل ہوئیں تو اُس وقت پاکستا ن میں مارشل لا کا نفاذ ہوئے دو سال ہو چکے تھے۔ اگلی ایک دہائی تک ہم نے […]
دانشوروں کی جملہ اقسام
انگریزی کا ایک لفظ ہے ’Integrity‘۔ عام طور سے اِس کا ترجمہ دیانت داری یا امانت داری کیا جاتا ہے جس سے گزاراتو ہو جاتا ہے مگر تسلی نہیں ہوتی کیونکہ دیانت داری ’Honesty‘ کا ترجمہ ہے اور یوں Integrity کے لیے یہ لفظ موزوں نہیں ہے۔ Integrity کے لیے راست بازی اچھا متبادل ہو […]
آزردہ گھرانے کی ایک لڑکی
ٹالسٹائی کے شہرہ آفاق ناول ’اینا کارینینا‘ کا آغاز اِس جملے سے ہوتاہے۔ ’’تمام سکھی گھرانے ایک سے ہوتے ہیں۔ ہر آزردہ گھرانہ اپنے الگ انداز میں آزردہ ہوتا ہے۔‘‘پہلی مرتبہ جب میں نے جملہ پڑھا تو صحیح طرح سمجھ نہیں آئی کہ اِس کا کیا مطلب ہے۔ مگر آج سے بارہ دن پہلے بالآخر […]
دس فیصد سچ
ہم دودھ کو کیتلی میں ڈال کر چولہے پر رکھتے ہیں، نیچے آگ جلا دیتے ہیں، تھوڑی دیر میں جب دودھ ابل کر کیتلی سے باہر آ جاتا ہے تو ہم دودھ کے خلاف ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہیں کہ دودھ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا اور یہ بھول جاتے ہیں کہ […]
اجتماعی بھلائی کا المیہ
ایک شخص نائی کی دکان پر بیٹھا شیو کروا رہا تھا کہ اچانک اُس کے برابر والے شخص نے اخبار پڑھتے ہوئے اطلاع دی کہ ’دس کروڑ سال بعد سورج ٹھنڈا ہو جائے گا‘۔ یہ خبر سنتے ہی شیو کروانے والے نے ہڑبڑا کر چہرے سے صابن صاف کیا، تولیے کو پرے پھینکا، نائی کو […]
نیلی آنکھوں والے بچوں کے قتل کا قانون
آج ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں سے مذاکرات کرکے انہیں امن پر قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکی تعلیم یافتہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر اور قومی سلامتی کے ماہر ہمیں سمجھا رہےہیں کہ یہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ممکن ہے ایسا ہی ہومگر یہ دیکھنابھی ضروری ہے کہ مذاکرات کے حق […]
سُرخ لکیر والے موضوعات
آج بھی وہی معاملہ درپیش ہے کہ کیا لکھا جائے۔ بظاہر چاروں طرف موضوعات کی بہار ہے مگر اُن میں سے آدھے موضوعات ایسے ہیں جن پر روزانہ اڑھائی سو کے لگ بھگ مضامین مختلف اخبارات میں شائع ہوتے ہیں لہٰذا اِس قسم کے کسی موضوع پر لکھنا ایسے ہی ہے جیسے انار کلی میں […]
چار سوال، چار جواب
[pullquote]سوال نمبر 1:[/pullquote] کیا مذہبی گروہوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے نظریات کے تحفظ کے لئے دھرنے، احتجاج اور گھیراؤ جلاؤ کا راستہ اختیار کریں، بالکل ویسے ہی جیسے سیاسی جماعتیں اپنے مقاصد کے لئے یہ تمام طریقے استعمال کرتی ہیں ؟ [pullquote]سوال نمبر 2:[/pullquote] اگر کوئی جماعت اپنے مقاصد کے حصول […]
ایک نارمل ملک کیسا ہوتا ہے ؟
ایک عام، سادہ ، متوسط درجے کا ملک کیسا ہوتا ہے ؟ اس کے شہر وں میں کیا ہوتا ہے ، وہاں کے باسی کیا کرتے ہیں ، کس طرح رہتے ہیں ، اُن کی تفریحات کیا ہوتی ہیں ،کاروبار کیسے کرتے ہیں ، احتجاج کیسے کرتے ہیں ، سوگ میں کیا کرتے ہیں ، […]