پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کی سیاحت کا موازنہ
مجھے ایڈونچر کا کوئی شوق نہیں اور سفر کے دوران تو بالکل نہیں۔ میں آرام دہ سفر کا قائل ہوں۔ بیاباں میں خیمے لگا کر رہنے یا پہاڑوں پر ہانپتے ہوئے چڑھنے میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں (انگریزی میں جسے ’ہائیکنگ‘ کہتے ہیں)۔ میرا ماننا ہے کہ جب ﷲ کی ساری زمین ہی خوبصورت ہے […]
دلیپ کمار میں کیا خاص بات تھی؟
دلیپ کمار کے بارے میں کوئی ایسی بات کرنا ممکن نہیں جو اِس سے پہلے کسی نے نہ کی ہو، سوائے اِس بات کے کہ وہ بہت بڑے اداکار تو تھے مگر یہ کہنا کہ اُن سے بڑا کوئی اداکار آج تک برصغیر میں پیدا نہیں ہوا، شاید مبالغہ آرائی ہو۔ کچھ عرصہ پہلے تک […]
مردوں کی فرسٹریشن کا علاج
’’اگر عورت مختصر لباس پہن کر گھر سے باہر نکلے گی تو اُس سے ریپ ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے‘‘۔ ’’معاشرے میں چونکہ فحاشی اور عریانی بڑھ رہی ہے اِس لئے مرد بےقابو ہو رہے ہیں، انہیں قابو میں رکھنے کے لئے ہمارے ملک میں مغربی ممالک کی طرز پر نہ کوئی نائٹ کلب […]
افغانستان کا گرین کارڈ
خدا کو جان دینی ہے، سچ بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہئے اور غلطی کا اعتراف کرنے میں شرمانا نہیں چاہئے۔ گزشتہ برس تک میرا بھی یہی خیال تھا کہ امریکہ نے افغانستان میں مطلوبہ مقاصد حاصل کر لئے ہیں اور یوں اُس کی افواج فتح کا نقارہ بجاتی ہوئی افغانستا ن سے نکل رہی […]
قانون بمقابلہ انصاف
’’میں حیران ہوتا ہوں کہ کہیں ہم آئین ، قانون اور عدالتوں کے ساتھ زیادہ امیدیں وابستہ تو نہیں کر بیٹھے ۔ میرا یقین کریں یہ جھوٹی امیدیں ہیں ، ایسی امیدیں رکھنا غلط ہے ۔آزادی دراصل انسانوں کے دل میں ہوتی ہے اور اگر وہاں اس کی موت واقع ہو جائے تو کوئی آئین […]
امام غزالی کے فلسفیوں کے خلاف بیس نکات
’’میں نے ایک ایسے گروہ کو دیکھا ہے جو اپنے ہم عصروں پر محض ذکاوت کے ذریعے امتیاز حاصل کرتے تھے۔ ان کو اسلامی فرقوں سے کوئی واسطہ نہ تھا، نہ عبادت سے کوئی سروکار، وہ شعائرِ اسلام کی تحقیر کرتے تھے اور انہوں نے تمام قیود و شریعت سے آزادی حاصل کر لی تھی۔ […]
الف اور ابلیس
الف کالج میں تھا جب ابلیس سے اُس کی پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی۔ وہ اسے ایک دوست کے روپ میں ملا تھا۔ پہلا سگریٹ، پہلی انگریزی فلم اور پہلی مرتبہ پھجے کے پائے کھانے وہ ابلیس کے ساتھ ہی اُس بازار میں گیا تھا جہاں اب صرف شرفا رہتے ہیں۔ شروع شروع میں الف کو […]
اسرائیل بمقابلہ فلسطین۔حقائق کیا ہیں؟
اسرائیل کا مقدمہ کیا ہے؟ اسرائیل کا مقدمہ یہ ہے کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے جسے امریکہ اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے، حماس کا نعرہ ’اسرائیل کی تباہی ‘ ہے۔ حماس کی عملداری غزہ میں ہے جہاں اُس نے اسکولوں، اسپتالوں اور سول عمارتوں میں […]
خیال کہاں سے آتا ہے؟
میں ہفتے کی صبح آٹھ بجے بیدار ہوتا ہوں ، دماغ میں ہوتا ہے کہ آج کالم لکھنا ہے ۔ پہلا ایک گھنٹہ تو اخبارات کے مطالعے میں گزر جاتا ہے ، پھر سوشل میڈیا کی خبر لیتا ہوں کہ وہاں کیا ہنگامہ برپا ہے ، اس کے بعد خیال آتا ہے کہ آج چھٹی […]
ایک قابلِ اعتراض اشتہار
آج ایک عجیب معمہ درپیش ہے۔ایک موضوع پر کالم لکھنا چاہتا ہوں لیکن سمجھ نہیں آرہا کہ کیسے آغاز کروں؟ موضوع قطعاً اچھوتا نہیں بلکہ سچ پوچھیں تو خاصا گھسا پٹا ہے تاہم لکھتے ہوئے جو ’اصطلاحات‘ استعمال کرنی پڑیں گی انہیں سوچ کر الجھن میں ہوں۔ اگر وہ اصطلاحات استعمال کرتا ہوں تو خدشہ […]