عدالت عظمیٰ کا ٹرائل

”مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پانامہ کا کیس عدالت میں گیا تو ایک محترم اور دیانتدار جج نے اپنے گھر بلایا۔ جج ہوکر بھی انہوں نے میرے سامنے ہاتھ جوڑے کہ سلیم ،خدا کیلئے عدلیہ کو تباہی سے بچانے میں ہماری مدد کرو۔ عرض کیا کہ مائی لارڈ مجھ جیسا معمولی اخبار نویس اور […]

اتفاقی حکومت ناکام کیوں؟

موجودہ حکومت کومیڈیا میںجب پی ڈی ایم حکومت کا نام دیا جاتا ہے تو مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ہم میڈیا والے اتنے بے خبر اور نااہل کیوں ہو گئے کیونکہ یہ پی ڈی ایم کی نہیں بلکہ اتحادی یا اتفاقی حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی جو پی ڈی ایم کی داعی اور بانی جماعت تھی، […]

عمران اور ثاقب نثار کی ’’صداقت وامانت‘‘

ثاقب نثار صاحب بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں بلکہ انہیں عدلیہ کا عمران خان کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ دونوں میں بہت سے خصائل مشترک ہیں۔ عمران خان کی طرح ثاقب نثار بھی انقلابی دِکھنے کی ایسی ایکٹنگ کرسکتے ہیں کہ انسان شاباش دئیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اسی طرح عمران خان […]

کیا اتحادی حکومت بوجھ بنتی جارہی ہے

صدیوں کی بات ہے نہ عشروں کی۔ صرف ساڑھے چار سال قبل کی بات ہے۔ 2018 کے انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی، اے این پی، پختونخوا میپ، بی این پی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور حتیٰ کہ پی ایس پی کا حق بھی چھینا گیا۔ پیپلز پارٹی کو منت ترلے […]

اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان توبہ کرلیں

”اسی طرح ہم جانتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی سیاست کا درخت فوجی گملے میں پروان چڑھا۔ پھر جب فوجی ڈکٹیٹر نے ان کے سیاسی لیڈر محمد خان جونیجو کو رخصت کیا تو ان کے ایما پر انہوں نے ان کے ساتھ بے وفائی کی ۔ چند ہی سال بعد ایک اور فوجی ڈکٹیٹر کے […]

پختونخوا کو تباہ ہونے سے بچائیں

خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان بڑے خاندان سے تعلق رکھنے والے سابق بیوروکریٹ ہیں۔ اچھی شہرت کے حامل ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ ایک تو حد سے زیادہ شریف ہیں اور دوسرے اب بہت ضعیف ہیں۔ 2018کے الیکشن، جسے عمران خان کے سوا باقی سب سیاسی جماعتیں بالاجماع سلیکشن قرار دے رہی […]

علی وزیر اور عمران خان

علی وزیر کا تعلق جنوبی وزیرستان کے قبیلے احمد زئی وزیر سے ہے۔ ان کے والد میرزالم خان چیف آف احمدزئی کہلاتے تھے اور پوری وانا تحصیل میں ان کا طوطی بولتا تھا۔وہ اور ان کے خاندان کے دیگر لوگ قوم پرست سیاست میں متحرک تھے جب کہ ان کے قبیلے کے لوگ بھی سرحد […]

علوی، نیازی، سوری اور آرٹیکل 6

روزَاول سے عرض کرتا رہا کہ بندہ بہت بڑا کھلاڑی ہے لیکن یہ حقیقت مجھ پر بھی اس قدر واضح نہیں تھی کہ کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ عمران خان بہت بڑا ایکٹر بھی ہے۔ جنرل حمید گل اور گولڈ اسمتھ صاحب سیاست کی راہ دکھانے کی بجائے انہیں ہالی ووڈ کا راستہ دکھاتے تو […]

ایوان صدر میں باجوہ نیازی ملاقات۔ اصل حقائق

گزشتہ روز جاوید چوہدری صاحب نے اپنے کالم میں عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کی ایوان صدر میں خفیہ ملاقات کی روداد شائع کی جس پر ایک بار پھر اس موضوع پر بحث گرم ہوئی۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے اس […]

قاسم علی شاہ، عمران خان اور ہم

قاسم علی شاہ صاحب پاکستان کے معروف موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔ ان کے والد جرنیل تھے نہ بیوروکریٹ، جاگیردار، سرمایہ دار اور نہ سیاستدان۔ ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ٹیوشن پڑھا کر اپنی تعلیم حاصل کی ۔ کتاب سے محبت نے انہیں ہزاروں لوگوں کا محبوب بنا ڈالا ۔ اپنی محنت اور صلاحیت سے […]