میری کہانی

ماڈل ٹاؤن میں تو میں آگیا۔وہاں ہائی اسکول میں بھی داخلہ مل گیا۔ سو پہلے مجھے اپنے نئے اسکول کے بارے میں بتانا ہے۔یہاں آ کر کچھ ایسے لگا کہ میں امریکہ کے کسی اسکول میں داخل ہوگیا ہوں۔ اس مبالغہ آرائی کی وجہ وزیرآباد کا پرائمری اسکول تھا جہاں ہم فرش پر بیٹھ کر […]

اپنے سائز کا اقبال

ہم کلیاتِ اقبال میں سے اپنے سائز کا اقبال تلاش کرتے ہیں اور پھر اسے محفلوں میں لئے پھرتے ہیں۔ اقبال وہ جن ہے جس کا قد آسمان سے باتیں کر رہا ہے اور جس کے بازو مشرق اور مغرب میں پھیلے ہوئے ہیں ۔اسے دیکھ کر ہمیں اپنی کوتاہ دامنی کا احساس ہونے لگتا […]

اپنا قد بڑھائیں!

لوگ انگریزوں اور انگریزی کے بارے میں جو چاہیں کہیں مگر سچی بات یہ ہے کہ مجھے انگریز اور انگریزی دونوں سے بہت رغبت ہے تاہم براہ کرم ’’انگریز‘‘ اور ’’انگریزی‘‘ کو ’’مذکر‘‘ اور ’’مونث‘‘ کے معنوں میں نہ لیا جائے۔ کیونکہ انگریز سے میری مراد مروجہ معنوں میں انگریز قوم اور انگریزی سے مراد […]

میری کہانی! (ساری اقساط)

1947ءمیں ہم لوگ امرتسر سے ہجرت کرکے وزیر آباد آ گئے۔ یہاں میری نانی اپنے سائیں بیٹے کے ساتھ رہتی تھیں۔ امرتسر میں ہم لوگ سامان سے لدا ہوا ایک نیا مکان چھوڑ کر آئے تھے اُس کے بدلے وزیر آباد کے گلہ بکریاں والا محلہ لیر چونیاں کے ایک مکان میں ہمارے خاندان کو […]

قارئین کرام میں بھکاری نہیں ہوں!

صبح گھر سے نکلیں تو چاروں طرف فقیر ہی فقیر نظر آتے ہیں، کوئی اپنا آدھا بازو دکھا کر بھیک مانگتا ہے، کوئی کسی کم سن بچی کے کاندھے پر ہاتھ رکھے کالی عینک لگائے آپ کے سامنے ہاتھ پھیلا دیتا ہے، کوئی گڑگڑاتے ہوئے چہرے کے ساتھ ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو جاتا ہے، […]

ایک دفعہ کا ذکر ہے!

یہ ڈھائی تین سو سال پہلے کی بات ہے، یہ میری جوانی کے دن تھے اور ہر روز روزِ عید تھا، ہر شب ، شب برات۔ دوستوں کے ساتھ نائو نوش کی محفلیں جمتیں، میرے یار دوست پتہ نہیں کیوں چاہتے تھے کہ شہر میں میری شہرت ایک صاحب کرامات بزرگ کے طور پر ہو […]

ایک شہر اپنا اپنا سا!

عمان کا شہر مسقط مجھے اپنا دوسرا گھر لگتا ہے کہ یہاں قمر ریاض رہتا ہےاور یوں میرا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ عمان میں آنے والے بہت سے سفیروں سے ملاقاتیں رہیں اور یوں یہاں کے حالات پتہ چلتے رہے ۔ علی جاوید سے لے کر اب عمران علی چودھری تک سب سے ملاقات […]

آپ کا تابعدار کالم نویس!

محترم ایڈیٹر صاحب (اے او اے) گزارش ہے کہ بندہ نے اپنے کالم کیلئے آپ کے اخبار کو منتخب کیا ہے۔اِس ناچیز کو صرف اردو پر نہیں، انگریزی پر بھی عبور حاصل ہے جس کا ایک ادنیٰ سا ثبوت میں نے خط کے آغاز میں ’’اسلام علیکم‘‘ کی بجائے ’’اے۔ او۔ اے‘‘ لکھ کر دے […]

ناقابلِ اشاعت چند معروضات!

میں جب کبھی جہاز پر سفر کرتا ہوںتو بس یوں سمجھیں کہ ہر بار ایک احساسِ ندامت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اس لئے نہیں کہ جہاز پر سفر کی آسائش سب کو حاصل کیوں نہیں بلکہ اس لئے کہ سیکورٹی والے تلاشی بہت لیتے ہیں۔ تلاشی سے فراغت کے بعد میں ہر بار آئینے […]

آپ پاگل نہیں ہیں!

گزشتہ روز کتابوں کی جھاڑ پونچھ کے دوران میری نظر ایک کتاب ’’نفسیاتی و اعصابی بیماریاں‘‘ پر پڑی۔ جو کتاب مجھے ملی یہ حصہ دوم پر مشتمل تھی۔ اس کے بعد میں نے اس کتاب کا حصہ اول تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر مجھے نہیں ملا۔ یہ کتاب اللہ جانے کب سے کتابوں […]