ایک مصری علامتی کہانی!
جس سال ملک میں تبدیلی آئی اور لوگوں نے امید کی کہ اب زندگی بہتر ہو جائے گی، انہی دنوں اس گھرکے حالات بگڑ گئے۔ ان کےپاس کھانے کو کچھ نہیں رہا ،ماں کی چھاتیاں خشک ہو گئیں اس نے خاندان کے سربراہ سے کہا کہ وہ صورتحال ٹھیک ہونے تک آرام سے سو جائے […]
ایک فرمائشی کالم!
برادرم جواد شیرازی کی بہت لمبی عمر ہے ابھی ان کا فون آیا کہ آپ اب علامہ شکم بردارسے کب ملاقات کرا رہے ہیں؟ میں ابھی ان سے عرض کر ہی رہا تھا کہ برادر پرسوں تو ملاقات کرائی ہے کہ علامہ صاحب نے دروازے پر دستک دی۔ میں ان کی دستک پہچانتا تھا ، […]
میاں صاحب ابھی واپس نہ آئیں!
مسلم لیگ (ن) میں میاں نواز شریف کی لندن سے واپسی کے حوالے سے متضاد باتیں کی جا رہی ہیں اور کچھ باتیں تو بالکل علم میں آنے والی ہیں، ایک لیگی رہنما نے عوام کویہ خوشخبری سنائی کہ میاں صاحب نہ صرف یہ کہ واپس آ رہے ہیں بلکہ فلاں تاریخ کو فلاں شہر […]
الیکشن الیکشن!
ان دنوں ہر طرف سیاست ہی سیاست ہے خبریں سیاسی، تبصرے اور تجزیئے سیاسی ، رویے سیاسی، یوٹیوبرزسیاسی، چوپال سیاسی اور جہاں چار پرانے دوست اکٹھے ہوئے وہاں بھی خوبصورت یادیں شیئر کرنے کی بجائے سیاسی گفتگو شروع ہو جاتی ہے اور ان میں سے ایک یہ خود کو صف اول کا تجزیہ نگار سمجھ […]
دل یا شکم؟
میں علامہ شکم پرور لدھیانوی پر بہت سے کالم لکھ چکا ہوں جو آج پھر یاد آ رہے ہیں۔ علامہ صاحب مہمان نواز بھی بہت ہیں جب کبھی میری طرف تشریف لاتے ہیں بیٹھتے ہی پوچھتے ہیں، ’’چائے پیو گے‘‘اور اگر کھانے کا وقت ہو تو پوچھیں گے ’’کھانا کھائو گے‘‘ اور پھر میرے جواب […]
جاوید اختر سے دوسرا مکالمہ!
مجھے پاکستانیوں کے بارے میں یہ ’’بدگمانی‘‘ تھی کہ جاوید اختر صاحب کو بہت عزت و احترام سے پاکستان بلایا گیا مگر اس کے جواب میں ان کی طرف سے پاکستان کو یک طرفہ مجرم قرار دینے پر ہمارے ادیب ’’نیوٹرل‘‘ رہیں گے مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ سوشل میڈیا احتجاجی پوسٹ سے بھرا ہوا […]
برادرم جاوید اختر سے!
عمدہ شاعر اور خوش کلام دوست جاوید اختر گزشتہ ہفتے فیض میلے میں شرکت کے لئے بمبئی سے لاہور آئے تو ان کی بہت پذیرائی ہوئی مگر انہوں نے اپنی گفتگو میں کچھ ایسی باتیں بھی کہیں جس سے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی، انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام ابھی تک بمبئی حملوں […]
بیمار کی آپ بیتی!
بیمار پڑنے کے فوائد دیکھنے ہوں تو ہسپتال میں داخل ہو جائیں تو اس کی زیادہ برکات سامنے آئیں گی ۔میں تو کیا،لوگ اسے بیمار ہی نہیں سمجھتے جو گھر میں چارپائی پر دراز ہو۔ ’’گزیٹڈ ‘‘بیمار اس صورت میں تصور کیا جاتا ہے اگر وہ ہسپتال میں داخل ہو اور اسے ڈرپ لگی ہو […]
امجد اسلام امجد، جسے بھلایا نہ جا سکے گا!
آج صبح ناشتے کے دوران فون کی گھنٹی بجی تو دوسری طرف عباس تابش تھے انہوں نے مجھے اچانک صدمے سے محفوظ رکھنے کےلئے کچھ تمہید کے بعد بتایا کہ امجد اسلام امجد انتقال کر گئے ہیں اور مجھے یوں لگا میری اور امجد کی نصف صدی سے کہیں زیادہ طویل دوستی نے آخری ہچکی […]
سالگرہ کی تقریب اور زمانے کی بے قدری
ایک ہفتہ پہلے یکم فروری کو میں 80برس کا ہو گیا ہوں چنانچہ صبح اٹھتے ہی میں آئینے کے سامنے کھڑا ہوا اور ان تمام اعضاکو مبارک باد دی جو 80برس کے ہوگئے ہیں اور تاحال ورکنگ کنڈیشن میں ہیں اور ان اعضا کو خوب جلی کٹی سنائیں جو کام کرنا چھوڑ گئے ہیں۔ اپنے […]