آپ کون ہیں؟

چند روز پہلےایک زبردستی کا دوست میرے پاس آیا، باتوں باتوں میں کہنے لگا یار عطا میری یادداشت بہت کمزور ہوگئی ہے، میں نے پوچھا وہ کیسے، بولا اکثر اپنے بچوں کے نام تک بھول جاتا ہوں، تاریخ کے نامور افراد کے نام ذہن سے نکل جاتے ہیں، یاد نہیں آتا میں ادھر کس کام […]

بایک غیر ملکی سیاح کا ’’سفرنامہ ‘‘(مسلسل)

اسلام کی تلخیص….پاکستان میں ماضی کی ایک بہت مشہور فلم ’’سرفروش‘‘ کا یہ ڈائیلاگ بہت مقبول ہوا ’’چوری میرا پیشہ اور نماز میرا فرض ہے ‘‘ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ یہ صرف ایک فلمی ڈائیلاگ نہیں بلکہ یہ اس ’’اسلام‘‘ کی تلخیص ہے جو پورے عالم اسلام میں گزشتہ چند صدیوں سے رائج […]

فائیو اسٹار ہوٹل کے ’’فضائل‘‘…!

میں نے ایک بار لکھا تھا کہ سفید پوش وہ ہے جو ماسی برکتے کے تنور سے کھانا کھا کر نکلے اور ہوٹل ہلٹن کے باہر کھڑے ہوکر خلال کرتا پایا جائے ۔ مگرکچھ سفید پوش ایسے بھی ہیں جن کا ”مفتا“ اگر کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں لگ جائےتو وہ وہاں سے کھانا کھا […]

مسلم لیگ (ن) کے گونگے پہلوان

ان دنوں ملک میں سیاسی دنگل زوروں پر ہے، دونوں جماعتوں اور ان کے ہم نوا اپنے ڈھول تاشوں کے ساتھ میدان میں اترے ہوئے ہیں۔ اس دنگل میں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور اب الیکشن کمیشن بھی آمنے سامنے ہیں۔ بنیادی طورپر یہ دنگل پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیا ن تھا۔ […]

خاکی اور ’’پاکی‘‘!

مجھ سے محبت کرنے والے لاکھوں کروڑوں بلکہ اربوں کی تعداد میں دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں، ان میں سے جن چند لوگوں کو مجھ سے ملنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے وہ بے حد جذباتی ہو جاتے ہیں ،میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ میرے احترام اور مجھ سے محبت کے اظہار میں […]

’’مولویوں‘‘ کی خوش مذاقیاں

ہمارے علماء اور مولوی بظاہر بہت خشک مزاج دکھائی دیتے ہیں، لگتا ہے جیسے ان کا خوش طبعی اور خوش مذاقی سے دور کا بھی تعلق نہیں، لیکن ایسا ہرگز نہیں، میں یہاں واضح کردوں کہ مولوی اور مولانا میں بہت فرق ہوتا ہے، مولوی نے بس درس نظامی پڑھا ہوتا ہے اور کسی مسجد […]

آنسہ ہتھنی المعروف نور جہاں!

گزشتہ ہفتے کراچی میں طویل علالت کے بعد آنسہ نور جہاں انتقال کر گئیں اس سانحہ ارتحال پر پوری قوم افسردہ ہے۔چڑیا گھر کی اس کئی من فربہ ہتھنی کا نام نور جہاں رکھا گیا تھا یہ جسارت ملکہ ترنم نور جہاں کی زندگی میں ممکن نہیں تھی ۔اب طے پا گیا ہے کہ اس […]

میرا شک یقین کے برابر ہے!

میں نے آپ کو ایک بار بتایا تھا کہ اسکول میں میرا میٹرک کے دوران ایک استاد سے پالا پڑا تھا، جن کی طبیعت میں شک بہت زیادہ تھا۔ وہ جب کلاس میں داخل ہوتے تو ہم لوگ ان کے والہانہ استقبال کے لئے حسب معمول شور مچارہے ہوتے۔ وہ چھڑی ہاتھ میں پکڑتے اور […]

فلاحی پاکستان!

میری ذاتی خواہشات زیادہ تھی ہی نہیں، جتنی تھیں وہ اللہ نے پوری کر دی ہیں ۔اپنی ذات سے ہٹ کر دل میں ہمیشہ ایک خواہش رہی اور وہ یہ کہ میرا پاکستان ایک فلاحی مملکت بن جائے ،یہ خواہش ناروے میں قیام کے دوران زیادہ شدید ہو گئی میں وہاں عام شہریوں کی تمام […]

جیب الرحمان شامی!

ان دنوں مجھ پر سستی چھائی ہوئی ہے شام کو گھر جانے کے بعد دوبارہ باہر جانے کو جی نہیں چاہتا جبکہ آئے روز مختلف نوعیت کی تقریبات میں شرکت کی دعوت ملتی رہتی ہے لیکن جب برادرم رائوتحسین کا فون آیا کہ وہ مجیب الرحمان شامی کے اعزاز میں افطار ڈنر دے رہے ہیں […]