جبری نکاح اور خاندانی تشدد روکنے اور تحفظ کابل 2021ء
سندھ اسمبلی کے ایک رکن جناب عبدالرشید نے صوبائی اسمبلی میں ایک پرائیویٹ بل پیش کیا ہے، اس کی رو سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ اٹھارہ سال عمر کے لڑکے لڑکیوں کے لیے شادی لازمی قرار دی جائے اور نوجوانوں کے شادی نہ کرنے پر تعزیر ی سزا یا جرمانہ مقرر کیا جائے […]
کیافیصلہ کُن وقت آپہنچا ہے
وزیر اعظم عمران خان سوچے سمجھے بغیر بھی بہت کچھ کہہ دیتے ہیں، عواقب پر زیادہ غور نہیں کرتے، وہ برخود راستی کی نفسیات کے حامل ہیں، یعنی درست وہی ہے جو وہ کہیں یا جسے وہ درست سمجھیں۔ حال ہی میں انہوں نے نیویارک ٹائمز کے نمائندوں جیوتی ٹوٹم اور یارابیومی کو وڈیو لنک […]
احسان… (مکمل کالم)
لفظِ احسان کا مادّہ حسن ہے، ہر خوبصورت اور مرغوب چیز کو حَسَن کہتے ہیں۔ علامہ اصفہانی نے مُستَحسنات کی کئی قسمیں بیان کی ہیں: ان کا تعلق عقل، نفسانی خواہشات، حواسِ ظاہری و باطنی سے ہے، جیسے علمی نکات اور لطائف، خوبصورت انسان، خوبصورت مناظر، خوش ذائقہ چیزیں اور دل آویز خوشبوئیں۔ ”اَلْحَسَنَۃُ‘‘ کا […]
کتاب
”کتاب‘‘ مصدر ہے، اس کے معنی ہیں: ”خط، صحیفہ، حکم، اندازہ‘‘۔ لفظِ ”کتاب‘‘ جب مطلق بولا جائے تو اس سے اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب مراد ہوتی ہے۔ قرآنِ کریم میں کئی احکام کی فرضیت اور وجوب کے لیے ”کُتِبَ‘‘ بمعنیٰ ” لکھا گیا ہے‘‘ آیا ہے۔ سابق انبیائے کرام علیہم السلام پر الہامی […]
حیوانات کے ساتھ حسنِ سلوک…(مکمل کالم)
زمین پر حیوانات کا وجود انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ بندوں پر اس کا بڑا فضل ہے کہ اُس نے چھوٹے بڑے ہر جانور کو اُن کے تابع کر دیا ہے۔ حیوانات کے ساتھ انسانوں کی بہت سی ضروریات وابستہ ہیں، ان کی اہمیت و ضرورت کو بیان کرتے […]
سیاسی قائدین سے گزارش
مقاصدِ شرعیہ میں ایک ”سَدِّ ذرائع‘‘ ہے، یعنی ایسی حکمتِ عملی اختیار کرنا کہ برائی کا راستہ رک جائے۔ شریعت میں اس کی متعدد مثالیں ہیں؛ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور (اے مسلمانو!) تم مشرکوں کے باطل معبودوں کو برا نہ کہو، ورنہ وہ نادانی اور سرکشی سے اللہ کی شان میں بے ادبی کریں […]
روزے کے چند ضروری مسائل
(1) بلڈ ٹیسٹ کے لیے اپنا خون نکلوانے یا کسی شدید ضرورت مند مریض کو خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا؛ البتہ اگر خون دینے سے اتنی جسمانی کمزوری لاحق ہونے کا اندیشہ ہو کہ روزہ رکھنے کے قابل نہ رہے تو روزے کی حالت میں اس سے اجتناب کرے۔ (2) کان میں […]
مرحبا رمضان
”رَحب‘‘ کے معنی کشادگی کے ہیں اور کسی کو ”مَرْحَبًا بِکُمْ‘‘ کہنے کا مطلب ہے: ”آپ کے لیے ہمارے دل میں بڑی کشادگی ہے، کوئی انقباض نہیں ہے‘‘، عربی زبان میں اس کے لیے ”اَھْلاً وَّ سَھْلاً‘‘ اور ”مَرْحَبًا بِکُمْ‘‘ کے کلمات استعمال ہوتے ہیں۔ اردو میں اس کے لیے ”استقبال‘‘ کاکلمہ استعمال ہوتا ہے، […]
استخارہ کا مسنون طریقہ
”استخارہ‘‘ کے لفظی معنی ہیں: ”خیر طلب کرنا‘‘ اور اس کا شرعی مفہوم یہ ہے: ایسا معاملہ جس کے دونوں پہلو شرعاً جائز ہیں ، یعنی شرعاً آپ اُسے اختیار بھی کر سکتے ہیں اور ترک بھی کر سکتے ہیں لیکن انجام کار فائدہ اسے اختیار کرنے میں ہے یا ترک کرنے میں‘ اس کے […]
معراج النبی ﷺ کے بارے میں نظریات
معراج کب ہوئی‘ اس کے بارے میں ایک سے زائدا قوال وروایات ہیں ‘ لیکن روایات کا یہ اختلاف واقعہ کی حقانیت پر اثرانداز نہیں ہوتا‘ کیونکہ اصل مقصود واقعے کا حق ہونا اور اس کا بیان ہے‘ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی زبان مبارک سے تاریخ کا بیان ثابت نہیں ہے‘ […]