پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے کا کریڈٹ

عملی اعتبار سے پاکستان اس وقت بھی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)کی گرے لسٹ پر ہے۔میری بات پر شک ہے تو یہ کالم پڑھتے ہی کسی قریبی بینک چلے جائیں۔وہاں موجود شناسائوں سے گفتگو کریں تو آپ کو بخوبی علم ہوجائے گا کہ اگر آپ ہر حوالے سے جائزدِکھتے کسی سودے یا اپنے بچوں کی […]

لوڈشیڈنگ کی سازشی کہانی

میرے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر اسلام آباد کے سیکٹر F-8کا مرکز ہے۔وہاں موجود ایک دوکان سے میں برسوں سے گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اشیاء خریدتا ہوں۔اس دوکان کے مالک بہت نفیس وخوش اخلاق شخص ہیں۔سلام دُعا اور عمومی حال واحوال کے علاوہ کوئی سیاسی موضوع کبھی زیر بحث نہیں لاتے۔دو روز قبل […]

خوفِ فسادِ خلق

سیاست کا ناپ تول کے اعشاری نظام کے تحت جائز ہ لیا جائے تو عمران خان صاحب کے لئے بہترین راستہ یہی نظر آتا ہے کہ اپنی جماعت کے 123اراکین کو جو قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں ایوان میں لوٹ جانے کی ہدایت دیں۔ قومی اسمبلی میں لوٹ کر یہ اراکین […]

چند پاکستانیوں کے دورۂ اسرائیل کے چرچے

پیٹرول کی قیمتوں میں یکمشت بھاری بھر کم اضافے کے اعلان کے بعد مہنگائی کی جو جان لیوا لہر نمودار ہوگی اس کی بابت سوچتے ہوئے بھی خوف آرہا ہے۔ بلی کو اِردگرد دیکھ لینے کے بعد کبوتر اپنی آنکھ بند کرلیا کرتے ہیں۔دورِ حاضر کے انسانوں کی توجہ مگر حقیقی مشکلات سے غافل رکھنے […]

موجودہ حالات بھی ’’ کاکڑفارمولا‘‘ کے متقاضی ہیں؟

میں یہ کالم 25مئی کی صبح اُٹھتے ہی لکھ رہا ہوں۔ عمران خان صاحب اس روز ملک بھر سے اپنے حامیوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کرچکے ہیں۔حکومت پنجاب ان کے بلائے اجتماع کی نفری کم تر بنانے کے لئے پیر کی رات سے تحریک انصاف کے مقامی رہ نمائوں اور متحرک کارکنوں […]

سیاست کابنیادی ہتھیار ریاستی قوت نہیں، دلیل

عمران خان صاحب نے اکتوبر2011ء میں مینارِ پاکستان کے سائے تلے منعقد ہوئے جلسے کے بعد جو اندازِ سیاست اپنایا اس کے بارے میں میرے شدید تحفظات رہے ہیں۔اس کالم اور اپنے ٹی وی پروگرام میں ان کا کھل کر اظہار کرتا رہا۔اس کی وجہ سے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا دلاور چراغ پا ہوگئے۔ […]

روپے کی گراوٹ اور کڑے فیصلے

شہباز شریف صاحب کا وزیر اعظم پاکستان بن جانا سچل سرمت کی بیان کردہ ’’بے اختیاری‘‘ میں نہیں ہوا۔ عمران خان صاحب کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹاکر انہیں وہاں بٹھانے کی ’’گیم‘‘ گزشتہ برس کے نومبر ہی میں شروع ہوگئی تھی۔ اشاروں کنایوں میں اس کالم میں اس […]

گندم کا اُمڈتا ہوا بحران

میرے باقاعدہ قاری جانتے ہیں کہ قومی اسمبلی کے دفتر میں وزیر اعظم عمران خان صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے سے کئی ہفتے قبل ہی میں فریاد کرنا شروع ہوگیا کہ مذکورہ عمل سے اجتناب برتا جائے۔عمران حکومت کو ’’جھٹکا‘‘ دینا ہی درکار تھا تو ان دنوں کے سپیکر اسد قیصر کے […]

سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘

گزشتہ کئی برسوں سے ملکی سیاست کی آئینی تشریح کے حوالے سے سپریم کورٹ کا سنایا ہر فیصلہ ’’تاریخی‘‘ پکارا جاتا ہے۔منگل کی شام بھی آئین کے آرٹیکل63-Aکی بابت ایسی ہی تشریح سامنے آئی ہے۔عمران خان صاحب کے مخالفین اس کی وجہ سے پریشان ہوگئے۔ ان کے دیرینہ حامیوں کو البتہ شادمانی محسوس ہوئی کیونکہ […]

قعرِ دریا‘‘ میں ’’تختہ بند‘‘ ہوئے انسان

بچپن کی یادوں میں توانا تر یہ قصہ بھی ہے کہ بستر پر تنہا بیٹھے میرے کئی بزرگ بسااوقات بآواز بلند فارسی کا ایک شعر پڑھا کرتے تھے۔ اسے پڑھنے کے بعد نکلی آہ انسانی بے بسی کا پریشان کن اظہار ہوتی۔ میں اسے سن کر اکثر گھبرا جاتا۔چھٹی جماعت میں فارسی مجھے اختیاری مضمون […]