افتادگانِ خاک کی بے چادری اور ظواہر کی پردہ داری

واقعات کے بہاؤ نے اچانک تھپیڑوں کی سی تندی اختیار کر لی ہے۔ جن معاملات کو سیاسی جوڑ توڑ اور ذرائع ابلاغ پر نادیدہ اختیار کی مدد سے پوشیدہ رکھا گیا تھا، وہ اب تاریخ کے ناگزیر سفر میں جگہ جگہ سے سر نکال رہے ہیں۔ کچھ حالیہ واقعات پر، بغیر کسی موضوعی تبصرے کے، […]

دلوں کی اور دھواں سا دکھائی دیتا ہے

اس میں کوئی شک نہیں کہ تجاہلِ عارفانہ کے بارہا اظہار کے باوجود محترم نصرت جاوید سوشل میڈیا کی حرکیات پر بہت سوں سے گہری نظر رکھتے ہیں۔ پرنٹ میڈیا تو الیکٹرانک میڈیا آنے کے بعد اپنی کلیدی اہمیت کھو چکا تھا۔ اگر ہر اہم خبر چند منٹ میں ٹیلی وژن اسکرین پر جگمگا رہی […]

5 جولائی: اب بھی رات کی رات پڑی ہے

خود راستی اور پارسائی کے متعلقات سے شغف رکھنے والے خواتین و حضرات مضطرب نہ ہوں، میں 5 جولائی 1977 اور اس کے بعد گزرنے والے گیارہ برس کے مرکزی کردار کی مذمت تو ایک طرف، ذکر کا ارادہ بھی نہیں رکھتا۔ تاریخ کے طالب علموں کے لئے کتاب مقدس کی نصف آیت ہی کافی […]

مشاہدات ِجیمز میتیس اورفرموداتِ عمران خان

غالب نے کہا تھا، کیا تنگ ہم ستم زدگاں کا مکان ہے / جس میں کہ ایک بیضہ مور آسمان ہے۔ چیونٹی کے انڈے جیسی تنگ مکانی کا یہ شکوہ اس شخص نے لکھا جو قطرے میں دجلہ دیکھ سکتا تھا۔ 1826 میں بیٹھ کر 1857 کے ہنگامے کی پیش بینی پر قدرت رکھتا تھا۔ […]

عذر خواہی کی سیاست اور عذاب رت کے ملول پنچھی

20دسمبر 1971کی رات سرد اور سیاہ تھی۔ سنہ ہجری 1391تھا اور ذی قعد کی یکم تاریخ۔ معلوم انسانی تاریخ میں کسی قوم نے شاید ہی ایسا المیہ دیکھا ہو۔ دشمن ہمسایہ ملک نے دو ہفتے سے بھی کم لڑائی میں آدھے سے زیادہ ملک چھین لیا تھا۔ اس سے بڑا حادثہ یہ تھا کہ الگ […]

گالی کلچر نہیں، جرم کی دھمکی ہے

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے گالی کو پنجاب کا کلچر قرار دیا ہے۔ بظاہر محترم روحیل اصغر پارلیمنٹ کے فلور پر اپنے رویے کا مسکت دفاع کرنے سے قاصر تھے چنانچہ رکھائی سے اپنا ذاتی فعل پنجاب کی ثقافت کے سر منڈھ دیا۔ اس پر مجھے ایک واقعہ یاد […]

لوح آئندہ کے ملال کا حزنیہ یا امید کی خیال گائیکی

اس میں کیا شک کہ جو دن گزر رہے ہیں، وہ کچھ ایسے خوشگوار نہیں۔ پچھلے موسم میں جو آندھیاں چلیں، انہوں نے ریت پر کسی ناقابل فہم طرز خطاطی میں کچھ نقش و نگار چھوڑے۔ بارش تو ہوئی نہیں کہ گھاس کی نمود ہو سکتی۔ سو ہم سب ایک چٹیل میدان میں اپنی اپنی […]

دریا کیسے خلیج بن جاتا ہے؟

وبا کے دن ہیں۔ عورتیں مرد، بچے بوڑھے اور امیر غریب قطار باندھے رخصت ہو رہے ہیں۔ سمجھ میں آنے والی بات ہے کہ ہمیں ان کی موت کا صدمہ زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے جو ہمارے قریب تھے، جن کے ہونے سے ہمارے ہونے کی تصویر مکمل ہوتی تھی۔ سب کو ایسا ہی […]

منٹو کا افسانہ’لائسنس ‘اور صحافی کا روزگار

درویش گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا تو ایک طرف، ڈھنگ سے سڑک پار کرنا بھی نہیں جانتا۔ وہی جو سیماب اکبر آبادی نے کہا تھا، ’کم بخت جب ملا ہمیں، کم آشنا ملا‘۔ اساتذہ نے سبق دیا تھا کہ صحافی کو صیغہ متکلم سے گریز کرنا چاہیے۔ اخبار کا صفحہ پڑھنے والوں کی امانت ہے، […]

آئی اے رحمٰن: سائبان نہ رہا

دردمندوں کے خانہ ہائے دل میں گہرے ملال کی ویرانی اتر آئی ہے۔ دکھ کی سسکی کو ضبط کی تلقین کا یارا نہیں رہا۔ آتی جاتی سانس کی دھونکنی میں رہ رہ کر اٹھتے احساس زیاں کی کٹار چلی آئی ہے کہ اب جانب کہسار سے اترتے ابر سیاہ کی گھٹا ٹوپ تاریکیوں میں کس […]