گرمیوں میں روزہ نہ رکھنے کا فتویٰ
سوشل میڈیا پر ایک عرصے سے جعلی فتوؤں کی بھر مار ہے ۔ ان فتوؤں میں کہیں شراب کو حلال قرار دیا گیا ہے تو کہیں ہم جنس پرستی کو جائز قرار دینے کی سند جاری کی گئی ہے ۔ ابھی ایک تازہ فتویٰ سوشل میڈیا پر شئیر کیا جارہا ہے جس میں کہا گیا […]
پاکستان میں دہشت گردی کم ہوئی ، امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق 2014 کی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق 2014 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2014 میں دنیا کے 95 ممالک دہشت گردوں کی کارروائیوں […]
آپ کی پوری خبر شائع ہوگی
آئی بی سی اردو کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے قارئین تک درست معلومات اور تمام فریقوں کا مکمل مؤقف پہنچانے کے لیے ان کی پریس ریلیز شائع کرے گا ۔ آئی بی سی اردو تمام طبقات کی رائے اور ان کی آزادی کا احترام کرتا ہے اور اس بات کو یقینی […]
زرداری سیاسی تنہائی کا شکار
پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے آج دیا جانے والا افطار ڈنر محض پیپلز پارٹی کے اتحادیوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر میں صرف پیپلز پارٹی کے اتحادیوں کو مدعو کیا […]
نواز شریف کا جنرل راحیل شریف سے ہنگامی رابطہ
وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے آصف زرداری کے حالیہ بیان کے تناظر میں گفتگو کی ہے. وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ وزیر اعظم نوازشریف نے ماسکو میں موجود آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی […]
چاند پھر تنازعے کا شکار ہو گیا ۔
مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کی ہے کہ پورے ملک میں کہیں بھی چاند نظرآنے کی اطلاعات موصول نہیں ہو ئیں اس لیے پاکستان میں پہلا روزہ 19 جون کو ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ جامعة الرشید کے مراکز فلکیات کی جانب سے […]
مکہ المکرمہ ، شاندار انتظامات ،لاکھوں شریک
سید احمد شاہ مکہ المکرمہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے سعودی شہر مکہ کی مسجد الحرام نہایت اہم ہے خاص کر رمضان میں دنیا کی سب سے بڑی اس مسجد میں ہونے والی تراویح کی نماز کو ناصرف وہاں موجود لاکھوں لوگ سنتے ہیں، بلکہ ٹی وی چینلز کے ذریعے براہ راست اسے […]
نااہلی کا خوف اکیسویں ترمیم کی منظوری کا سبب بنا
رابعہ رحمان آئی بی سی اردو ،اسلام آباد فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئین میں کی گئی اکیسویں ترمیم کے مقدمہ کی سپریم کورٹ کے فل بنچ میں ہوئی تو ترمیم منظور کرنے والے پارلےمنٹرینز کے ضمیر سے متعلق ججز نے تنقیدی ریمارکس دیئے.سندھ ہائی کورٹ بار کے وکیل کا بھی کہنا تھا کہ […]
پاکستان میں کام کرنے والی دو خوفناک تنظیموں کا انکشاف
پولیس نے غیر سرکاری تنظیم سیو دا چلڈرن کے دفتر کو سیل کر دیا ہے اور دفتر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق غیر سرکاری تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ پاکستانی مفاد کے خلاف کام […]