امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کیخلاف مواخذےکی 2 قرار دادیں منظور

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے الزامات کی دو قراردادوں کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد اب یہ معاملہ سینیٹ میں چلا گیا ہے۔

گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے سے متعلق دو الزامات کی منظوری کے لیے ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوئی جنہیں بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق قرارداد کو 197 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور کیا گیا جب کہ کانگریس کے کاموں میں مداخلت کی قرارداد کو 198 کے مقابلے میں 209 ووٹ پڑے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات میں دو آرٹیکلز کی منظوری دے دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے