کبھی بھی کرپٹ لوگوں سے مفاہمت کا نہ کہیں: وزیراعظم

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی جانب سے مفاہمت کی پالیسی اپنانے کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کبھی بھی کرپٹ لوگوں سے مفاہمت کا نہ کہیں، کیا میں اُن چوروں سے دوستی کرلوں جو میرے گھر کو لوٹ کر گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے قبل آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اپنے خطاب میں عمران خان کو مفاہمت کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دیا۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ہم بہت تقسیم ہوگئے ہیں، ہمارے درمیان تقسیم در تقسیم ہے، وزیراعظم عمران خان خود کو اُوپر کریں اور سب کو اپنے ساتھ ملائیں، ہم نے بھی احتساب قوانین میں ترمیم کرلی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے راجہ فاروق حیدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی کبھی بھی مجھے کرپٹ لوگوں سے مفاہمت کا نہ کہیں، میری لڑائی ذاتی نہیں بلکہ ملک کے لیے ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے شاعر عدیم ہاشمی کا ایک شعر بھی سنایا۔

’مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے

میں سربکف ہوں لڑادے کسی بلا سے مجھے‘

ان کا کہنا تھا کہ کیا میں ان چوروں سے دوستی کرلوں جو میرے گھر کو لوٹ کر گئے ہیں، چین بھی 400 وزیروں کو سزا دے کر اُوپر آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اونچ نیچ اللہ کی طرف سے آتی ہے، قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں، مشکل وقت میں قومیں صبر کرتی ہیں، مشکل وقت سے نکل کر ہم عظیم قوم بنیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے