مریم کا ملک سے جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب کے بیانیے کو نواز شریف کے باہر جانے، قومی احتساب بیورو (نیب) کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے سخت نقصان ہوا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ احتساب کے بیانیے کو نواز شریف کے باہر جانے، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے سخت زد پڑی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے جبکہ آئندہ ہفتے ان کو اسپتال میں داخل کیے جانے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ گذشتہ جمعرات کو نواز شریف کے علاج کی تیاری کر لی گئی تھی لیکن ان کی درخواست پرٹریٹمنٹ کو ایک ہفتے آگے بڑھایا دیاگیا کیوں کہ نواز شریف چاہتے تھے کہ علاج کے وقت ان کی صاحبزادی مریم نواز ان کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک نہیں جاسکتیں۔

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا مقدمہ لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے جب کہ وفاقی کابینہ ان کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی منظوری دے چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے