کراچی میں رواں برس ہونے والی اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتیوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کی 56 ہزار 500 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ان وارداتوں میں مزاحمت پر 58 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں 269 افراد زخمی ہوئے۔
کراچی شہر میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے ذریعے 19 ہزار موبائل فون چھینے گئے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا.
کراچی میں چھینی گئی گاڑیوں کی تعداد 104 ہے جبکہ 35 ہزارموٹرسائکلیں چھینی گئی اور 1383 گاڑیاں چوری کی گئیں۔
کراچی میں اس سال گھروں میں ڈکیتی کی 303 وارداتوں میں کروڑوں روپے کا سامان لوٹا گیا۔