سعودی عرب میں عید الفطرآج منائی جا رہی ہے

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں عید الفطرآج منائی جا رہی ہے۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید ادا کر دی گئی ۔

سعودی عرب میں عید کی نماز کےسب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔

کینیڈا ، افغانستان، ترکیہ ، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی عید آج منائی جارہی ہے۔ برطانیہ میں اس سال بھی کچھ لوگ آج جبکہ کچھ کل عید منائیں گے۔ بھارت، ایران ، جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں کل یعنی ہفتہ 22 اپریل کو عید منائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے