دنیا کے سب سے بوڑھے شیرکو انسانوں نے مارڈالا

کینیا: دنیا کے سب سے عمر ترین شیرکو کینیا کے جنگلات میں موت کی گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

لون کیٹو نامی شیر کی عمر 19 برس تھی اور بیمار اور کمزور ہوچکا تھا کہ چند روز قبل جنگل میں قبائلی چرواہوں نے اسے نیزے کے حملے سے ہلاک کردیا ہے۔ اسے ’تاریخی بڑی بلی‘ کا نام بھی دیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ شیراپنے علاقے کے معاملے میں بہت حساس تھا اور اس کی نگرانی اور چوکیداری کرتا رہا تھا۔ وائلڈ لائف افسران کے مطابق انسانی آبادی بڑھنے سے جنگل کے شیروں کا علاقہ سمٹ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ لون کیٹو بھی انسان و حیوان کے درمیان تنازعے کی نذر ہوگیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق یہ شیرمویشیوں کے غلے کے پاس تھا کہ اسے میسائی قبیلے کے افراد نے مارڈالا۔ ماہرین کے مطابق افریقی شیر کی اوسط عمر 18 برس تک ہی ہوتی ہے جبکہ لون کیٹو 19 برس کا تھا جو غالباً دنیا کا سب سے بوڑھا شیر بھی تھا۔

محمکہ جنگلی حیات کے مطابق جنگل کے اس بوڑھے بادشاہ کی اچانک موت پر وہ دل گرفتہ ہیں جو جنگلی حیات کا ایک اثاثہ بھی تھا۔ واضح رہے کہ میسائی قبیلے میں سینکڑوں برس سے جانوروں کو مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس قبیلے میں مرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ جوان ہونے پر اپنی بہادری دکھانے کے لیے کم ازکم ایک شیر کو ضرورہلاک کرے۔

کچھ عرصہ قبل اسی قبیلے کا ایک فرد شیر کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ انسان اور شیر ک درمیان مخاصمت دوبارہ پیدا ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے