بھارت: کرین زیر تعمیر پل پر گر گئی،17 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں زیر تعمیر پل کے لیے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل پر گر گئی۔ کرین گرنے کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق کرین کے ملبے کے نیچے دبے مزید 5 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کرین کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم امکان ہے کہ کرین تکنیکی خرابی کے باعث آپریٹر کے کنٹرول سے باہر ہو کر گری۔

ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے:فوٹو:اسکرین گریب

 

پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر عوام کے لیے بند کردیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے