چین میں بچوں کے موبائل فونز کے استعمال کے حوالے سے سخت پابندیوں کا نفاذ

چین میں بچوں کو اسمارٹ فونز پر بہت زیادہ وقت گزارنے سے روکنے کے لیے سخت قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کی جانب سے نئے ضوابط کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جن کا مقصد بچوں کو موبائل فون کی لت سے بچانا ہے۔

اداے کی جانب سے ویب سائٹ پر ان ضوابط کا مسودہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق بچوں کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک موبائل ڈیوائسز پر انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسی طرح 16 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹوں تک موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

 

 

نئے قوانین کا مسودہ جاری کیا گیا ہے / اے پی فوٹو

اس سے قبل 2021 میں بھی چینی حکومت نے بچوں کے لیے آن لائن گیمز کا دورانیہ محدود کیا تھا۔

اس وقت گیمنگ پلیٹ فارمز کو کہا گیا تھا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو پورے ہفتے میں صرف 3 گھنٹے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

اب نئے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں قوانین کے نفاذ کی ذمہ دار ہوں گی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ خلاف ورزی پر کیا سزا دی جا سکتی ہے۔

ادارے کی جانب سے کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے لوریوں پر مبنی مواد تیار کیا جائے جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تعلیمی خبروں اور تفریح پر مبنی مواد کو ترجیح دی جائے۔

ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے گزشتہ برسوں میں کافی اقدامات کیے گئے اور اب ہم ان کی عمر کے لیے موزوں مواد سے بھرپور انٹرنیٹ ماڈل تیار کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کا دورانیہ مختصر کرنے سے بچوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے