چین؛ ریکارڈ توڑ بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد 78 ہوگئی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمالی صوبوں میں سمندی طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں ہونے والی بارشوں میں 2 اگست کو 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے اور اب بھی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ درجنوں افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

چین میں سیلاب کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ فوٹو: فائل

 

ہلاکتوں کی تعداد 78 ہوگئی جن میں سے صرف ہیبی میں 29 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 16 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ امدادی کاموں کے دوران کئی دن پرانی لاشیں مل رہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق صرف ہیبئی میں حکام نے بتایا کہ تقریباً 40 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے اور 40 ہزار 900 مکانات منہدم ہو گئے۔ چینی حکومت نے رہائشیوں کو معاوضہ دینے کے لیے ایک ارب یوآن کا بجٹ مختص کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق اس فنڈ سے فصلوں، جانوروں، پولٹری فارموں، مکانات اور زرعی مشینری کو پہنچنے والے نقصان کی ادائیگی کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں ، سیلاب اور طوفان کی پیشن گوئی کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے