بھارت میں 2 ٹرینوں میں تصادم، 13 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں 2 ٹرینوں میں تصادم سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اترپردیش کے ضلع وجیانگرم میں ہونےوالےحادثے میں 50 افراد زخمی ہوئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا ٹریک پرکھڑی سنگل کھلنے کا انتظار کرنے والی ٹرین سے دوسری ٹرین ٹکرا گئی۔ حادثے میں ٹرین کی 2 بوگیوں کو نقصان پہنچا۔ ان بوگیوں میں 90 مسافر موجود تھے۔

حکام نے حادثے کوانسانی غلطی قرار دیا ہے۔ بھارت میں جون میں بھی 3 ٹرینوں کا تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 280 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے